Islam Times:
2026-07-24@04:26:47 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری

پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تمام درج شدہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو عوام کیلئے ظاہر کرے، اس سے سرمایہ کار بہتر فیصلے کر سکیں گے اور مارکیٹ کے تمام شرکاء کیلئے معلومات میں شفافیت بھی بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی، ان تبدیلیوں کا مقصد مارکیٹ میں شفافیت بڑھانا، سرمایہ کاروں کا تحفظ بہتر بنانا اور شریعت کے مطابق سرمائے کی مارکیٹ کا مضبوط نظام قائم کرنا ہے، پی ایس ایکس پر لازم ہوگا کہ وہ منظور شدہ ترامیم کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تمام درج شدہ کمپنیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو عوام کیلئے ظاہر کرے، اس سے سرمایہ کار بہتر فیصلے کر سکیں گے اور مارکیٹ کے تمام شرکاء کیلئے معلومات میں شفافیت بھی بڑھے گی۔

مزید یہ کہ منظور شدہ ترامیم کے تحت درج شدہ کمپنیوں کیلئے لازم ہوگا کہ وہ اپنی آمدنی، قرضوں اور سرمایہ کاری سے متعلق تمام شریعت پر مبنی معلومات براہِ راست پی ایس ایکس کو فراہم کریں۔ اس سے پی ایس ایکس کو درست اور بروقت معلومات حاصل ہوں گی، جس کے نتیجے میں کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس میں شمولیت کیلئے شریعت کے مطابق اسکریننگ زیادہ مؤثر طریقے سے کی جا سکے گی اور اسلامی انڈیکسز کی ساکھ اور درستگی میں بھی بہتری آئے گی۔ مزید شفافیت کے فروغ کیلئے پی ایس ایکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شریعت انڈیکسز خود یا کسی آزاد تیسرے فریق کے ذریعے ترامیم کی تاریخ سے 12 ماہ کے اندر تیار کرے اور ان کا نظام برقرار رکھے۔

یہ ترامیم شریعت کے مطابق بروکریج خدمات کی پیشکش میں بھی سہولت فراہم کرتی ہیں اور شریعہ کے مطابق اکاؤنٹ کھولنے کے وقف فارمز (کسٹمر ریلیشن شپ فارمز اور سہولت اکاؤنٹ اوپننگ فارمز) متعارف کراتی ہیں۔ اس سے سرمایہ کاروں کیلئے اسلامی تجارتی اکاؤنٹ کھولنے میں آسانی ہوگی یہ اصلاحات ایس ای سی پی  کی ایک زیادہ شفاف، موثر، اور جامع کیپٹل مارکیٹ کی تعمیر کیلئے مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں، جو پاکستان میں شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کے قابل اعتماد مواقع کیلئے سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو مؤثر طریقے سے پورا کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ایس ایکس کے مطابق

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف