ایرانی وزیرخارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
ایرانی وزیرخارجہ علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور خطے میں سلامتی و تعاون کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان کے سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں سفیر نے کہا کہ ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور سپریم لیڈر کے نمائندے علی لاریجانی کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے اور یہ دورہ پاکستان–ایران تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کبھی نہیں بھولے گی کہ امریکی اور صہیونی جنگ کے دوران پاکستانی عوام نے کس طرح ایران کے ساتھ کھڑے ہو کر تعاون کیا۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم رکھنے پر مکمل توجہ دے رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علی لاریجانی کہ ایران کہا کہ
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔