کراچی:

ڈسٹرکٹ ملیر گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر پر دو روز قبل چوری  کی واردات  کے دوران لوٹ کر لے جانے والی نقدی اور طلائی زیورات  ملزمان گھر کے صحن پر پھینک کر فرا ر ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق رضا جتوئی نے خود تھانے آکر بتایا کہ میرے گھر پر دو روز قبل چوری کی واردات  ہوئی جس میں ملزمان  40 لاکھ روپے کیش اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

رضا جتوئی کے مطابق گزشتہ روز میری اہلیہ صحن میں بلیوں کو کھانا ڈا ل رہی تھی  تو انھوں نے دیکھا کہ ایک تھیلے میں مذکورہ رقم اور طلائی زیورات پڑے ہوئے تھے۔

خالق پیرزادہ نے تعجب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں مشکل ہے کہ چور چوری کیا ہوا سامان واپس کردے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

کراچی:

سرسید تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان احمد ولد ظفراللہ اور جاوید ولد غلام فرید کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق  ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور گلستانِ جوہر کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم احمد کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جو اس سے قبل 3 مختلف مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے
  • کراچی: نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • کراچی، نجی کمپنی کے ملازمین سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی
  • کراچی میں نجی کمپنی کے ملازمین سے دن دہاڑے 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی
  • کراچی؛ حافظ قرآن نوجوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت
  • کراچی، گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • کراچی؛ سرسید پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
  • کراچی: ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری کرنیوالا ملزم گرفتار