سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی حکومت نے گزشتہ ہفتے22 ہزارسے زاید غیر قانونی تارکین کوگرفتار کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے گزشتہ ہفتے اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر مزید 22 ہزارسے زاید غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 14 ہزار 27 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 781 کو غیر قانونی سرحدکی عبوری کوشش اور 3 ہزار 348 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 1 ہزار 924 افراد کو بھی زیر حراست میں لیا ہے، جن کی اعداد و شمار کچھ اس طرح ہے کہ62 فیصد ایتھوپین،37 فیصد یمنی اور1 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں، مجموعی طور پر30 ہزار 236 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان میں 28 ہزار 407 مرد اور1 ہزار829 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا بھی قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر کی جا چکی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین
پڑھیں:
کراچی میں اب تک 61 ہزار 850 سے زائد ای چالان ، اعداد و شمار سامنے آگئے
کراچی میں اب تک 61 ہزار 850 سے زائد ای چالان ، اعداد و شمار سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )کراچی میں ای چالان سے متعلق اعلی حکام کو ارسال اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان کییگئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 589 سرکاری گاڑیوں کا ای چالان کیا گیا، سندھ پولیس کی 118 موبائل اور گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی 964 ہیوی گاڑیوں کا ای چالان کیا گیا، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے 11 ہزار چالان کییگئے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 41 ہزار 431 چالان کییگئے۔رپورٹ کے مطابق سگنل توڑنے پر اب تک 2 ہزار 200 چالان کییگئے ہیں، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر ایک ہزار 447 چالان ہوئے، سیاہ شیشوں پراب تک 795 ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی حکومت کا برطانوی جریدے کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان کے پی حکومت کا برطانوی جریدے کے خلاف عالمی فورم سے رجوع کرنے کا اعلان بہار الیکشن؛ مودی نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا؛ اپوزیشن کے 11 مسلم امیدوار کامیاب حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: رانا ثنا غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن جاری معاشی بحالی کا سفر ناگزیر,اصلاحات پر موثر عمل درآمد تیز کیا جائے ،وزیر اعظم پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمان ایک قوت، جماعت اور امت ہیں: مولانا فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم