کراچی: شہریوں کے لیے ای چالان کی شرح میں اضافہ، اب تک 61 ہزار 850 سے زائد جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری ای چالان مہم کے تازہ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، شہرقائد میں اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 850 سے زائد چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر 589 سرکاری گاڑیوں کو بھی ای چالان کیا گیا، جبکہ سندھ پولیس کی 118 موبائلز اور سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں آئی، جو اس مہم کی شفافیت کا واضح ثبوت ہے۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 964 ہیوی گاڑیوں کا چالان کیا جا چکا ہے۔ ٹریفک قوانین کی سب سے زیادہ خلاف ورزی موٹر سائیکل سواروں کے جانب سے سامنے آئی، جن میں بغیر ہیلمٹ چلنے والے 11 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سوار شامل ہیں۔
اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے بڑی تعداد دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 41 ہزار 431 ای چالان جاری کیے گئے۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 200 جبکہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 1 ہزار 447 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشے استعمال کرنے پر بھی کارروائی کرتے ہوئے اب تک 795 ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے خلاف یہ سخت اقدامات ٹریفک حادثات میں کمی اور سڑکوں پر بہتر نظم و ضبط کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کراچی میں ٹریفک پولیس نے ہیوی وہیکلز کی خلاف ورزیوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر کے مالک کو اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری کردیا، مذکورہ ڈمپر میں نہ تو ٹریکر نصب تھا اور نہ ہی اس کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود تھا، جس پر اسے ایک لاکھ روپے کا ای چالان جاری کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چالان جاری کی خلاف ورزی کے خلاف
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا