پاکستان میں انتخابات شفاف نہیں ہوتے تو ایوارڈ شوز کی ووٹنگ پر کیسے بھروسہ کرسکتے ہیں؟، سیمی راحیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستانی ایوارڈ شوز کو جعلی اور غیر منصفانہ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان جیسے ملک میں انتخابات کے اصل نتائج بھی شفاف نہیں ہوتے تو ایوارڈ شوز کی ووٹنگ پر کیسے بھروسہ کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی ووٹنگ کا عمل متاثر ہوچکا ہے، اس لیے یہ ووٹنگ کسی بھی طرح حقیقی نہیں مانی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص نے اپنی الگ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے اور اپنے من پسند لوگوں کو ایوارڈ دے دیتا ہے۔ ان کے مطابق ایسے ایوارڈز جعلی لگتے ہیں کیونکہ جن میں صلاحیت نہیں ہوتی انہیں بھی اعزاز سے نواز دیا جاتا ہے۔
سیمی راحیل نے کہا کہ ہر چینل نے اپنی پسند کے مطابق ایوارڈز کا نظام کھڑا کیا ہوا ہے، جہاں ایوارڈز کی تقسیم اکثر تعصب کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ ان ایوارڈز میں نہ کوئی میرٹ ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ انصاف کیا جاتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کہا کہ
پڑھیں:
تعلقات میں استحکام کیلئے پُرعزم ہیں، سید عباس عراقچی کا عراق میں انتخابات کیبعد بغداد کو پیغام
اپنے ایک ٹویٹ میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک پیش کی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگریزی زبان میں ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ برادر عراقی حکومت و عوام کو کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کے بہترین انتظام پر مبارک باد۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ انتخابات، عراق میں جمہوریت کے عمل کو مضبوط بنانے اور اس کی خودمختاری و سلامتی کی حفاظت کی سمت میں ایک اہم قدم تھے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کا عزم رکھتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے بھی گزشتہ شب کامیاب پارلیمانی انتخابات پر عراقی حکومت و عوام کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے الیکشن میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ انتخابات دوست اور پڑوسی ملک عراق میں مزید استحکام، سلامتی اور ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔