برطانوی وزیر کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات: انتخابات، غیرقانونی ہجرت اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں ہونے والے عام انتخابات آزاد، منصفانہ اور شمولیتی ہوں گے۔
یہ یقین دہانی انہوں نے جمعرات کی شام ڈھاکا کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپ مین سے ملاقات کے دوران کرائی۔
انتخابات، ہجرت، تجارت اور روہنگیا بحراندونوں رہنماؤں نے ملاقات میں کئی اہم امور پر گفتگو کی، جن میں آئندہ فروری کے عام انتخابات، غیرقانونی ہجرت، تجارت و سرمایہ کاری، روہنگیا بحران اور بحری و فضائی شعبوں میں تعاون کے امکانات شامل تھے۔
پروفیسر یونس نے کہا کہ قومی انتخابات فروری کے پہلے نصف میں وقتِ مقررہ پر ہوں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ ہوگا کیونکہ گزشتہ 16 برسوں میں ہونے والے تین مبینہ طور پر دھاندلی زدہ انتخابات میں لاکھوں نوجوان ووٹ نہیں ڈال سکے۔
انہوں نے بتایا کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی کیونکہ جماعت کی سرگرمیاں دہشت گردی سے متعلق قوانین کے تحت معطل ہیں اور الیکشن کمیشن اسے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کر چکا ہے۔
چیف ایڈوائزر نے جولائی چارٹر کو ملک کے لیے ایک نئے آغازسے تعبیر کیا، جو ان لاکھوں افراد کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے جنہوں نے گزشتہ برس جولائی اگست کی عوامی تحریک میں حصہ لیا۔
برطانوی وزیر کے تبصرےبیرونس چیپ مین نے عبوری حکومت کے قیام کے بعد پروفیسر یونس کی قیادت کو سراہا اور قومی مفاہمتی کمیشن اور سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے متعدد ممالک کے شہریوں کی جانب سے برطانیہ کے اسائلم سسٹم کے غلط استعمال پر اظہارِ تشویش کیا اور محفوظ، قانونی اور منظم ہجرت پر زور دیا۔ پروفیسر یونس نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت منظم لیبر مائیگریشن کو فروغ دینے اور استحصال روکنے کے لیے پرعزم ہے۔
روہنگیا بحران اور تجارتی تعاونگفتگو کے دوران روہنگیا بحران بھی زیرِ غور آیا۔ پروفیسر یونس نے خبردار کیا کہ کیمپوں میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کے لیے امید اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے، ورنہ مایوسی میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات کی۔ چیف ایڈوائزر نے بتایا کہ بنگلادیش خلیجِ بنگال میں سمندری تحقیق کے لیے برطانیہ میں تیار کردہ ایک ریسرچ جہاز خرید رہا ہے۔ وزیر چیپ مین نے فضائی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور بتایا کہ ایئربس انٹرنیشنل کے سربراہ جلد بنگلادیش کا دورہ کریں گے۔
ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمان، ایس ڈی جی کوآرڈینیٹر لمیا مرشد اور برطانوی ہائی کمشنر سارہ کُوک بھی موجود تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش روہنگیا بحران چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس انہوں نے یونس نے کے لیے
پڑھیں:
برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کے امن کیلئے دہشت گردی بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ شاہ چارلس عوامی خدمت اور شعور کی علامت ہیں، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ کے ممالک کو متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، برطانیہ میں 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری خدمات انجام دے رہےہیں، برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کیے ہیں۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات کے لیے بہترین کام کرنے پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ رواں برس برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی شروع ہوچکی ہیں۔