پاکستانی اداکار عثمان مختار نے اپنے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ’میرے ساتھ والد کا جو رویہ تھا کہ اس طرح کا سلوک اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں کروں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کا سلوک بہت زیادہ خراب تھا اور میرے خیال میں وہ ٹھیک نہیں تھا مگر شاہد وہ اپنے طور پر اسے درست سمجھتے ہوں۔

عثمان مختار نے کہا کہ ’جب میں اُس سلوک کو برا سمجھتا ہوں تو اپنی بیٹی کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کروں گا‘۔

’میرے ساتھ اُن کا جو رویہ اور برتاؤ تھا  اُس کے بعد تو میں کبھی بھی باپ نہیں بننا چاہتا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ اُس چیز نے مجھے بیٹی کے ساتھ نہ صرف رویہ بہتر کروایا بلکہ میں آج بھی بہت ساری چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں اور اُس طرح کا باپ بننا نہیں چاہتا جیسے میرے والد تھے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ جب میں فورتھ گریڈ میں تھا تو ایک روز والدہ نے مجھے تفریح کا کہا اور پھر ہم گاڑی میں بیٹھ گئے، جس میں میرے کپڑے، بستر اور بکس وغیرہ بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ایک جگہ پر پہنچے تو مجھے کمرے میں لے جاکر دکھایا گیا کہ یہ میرا بستر ہوگا اور میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو والدہ جاچکی تھیں اور پھر میں نے بورڈنگ اسکول میں پانچ سال گزارے۔

عثمان مختار نے کہا کہ میں بورڈنگ اسکول میں چھوڑ کے جانے پر والدہ کو کبھی بھی غلط نہیں کہتا کیونکہ اُس وقت وہ بہت زیادہ جہدوجہد اور سخت زندگی گزار رہی تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عثمان مختار نے نے کہا کہ

پڑھیں:

سردیوں میں ایڑھیوں کا پھٹ جانا جسم میں کس غذائی کمی کی علامت ہے؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سردیوں میں ایڑیاں پھٹنا عام تصور کیا جاتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ گرمیوں میں بھی شدت اختیار کر سکتا ہے اور بعض افراد کے لیے محض تکلیف دہ نہیں بلکہ چلنے پھرنے میں رکاوٹ تک بن جاتا ہے۔ جب ایڑیوں میں گہری دراڑیں پڑ جائیں تو نہ صرف درد بڑھ جاتا ہے بلکہ بعض اوقات خون بھی آنے لگتا ہے، جس سے متاثرہ شخص کی روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ انسانی جلد میں سب سے زیادہ موٹائی ایڑیوں کی ہوتی ہے، تاہم اگر جسم میں پانی کی کمی ہو جائے، جلد کا قدرتی تیل کم ہوجائے یا مجموعی طور پر ڈیہائیڈریشن ہوجائے تو اس حصے پر لکیریں اور دراڑیں بننے لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہارمونل بے ترتیبی، تھائی رائیڈ کے مسائل، سوزائسس اور ذیابیطس جیسے امراض بھی ایڑیوں کے پھٹنے کا اہم سبب بن سکتے ہیں۔ اس لیے ایڑیوں کا پھٹنا صرف خشکی کا معاملہ نہیں بلکہ کئی بار جسم کے اندرونی نظام سے متعلق اشارہ بھی دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامنز اور معدنیات کی کمی ایڑیوں میں دراڑیں پڑنے کے بنیادی محرکات میں شامل ہے۔ مناسب غذائیت کے ذریعے جلد کی لچک اور نمی برقرار رہتی ہے، جس سے نہ صرف ایڑیاں نرم رہتی ہیں بلکہ گہرے کٹ پڑنے کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے۔
وٹامن ای جلد کے خلیات میں نمی برقرار رکھنے کا اہم ذریعہ ہے اور اس کی کمی سے جلد کھردری، سخت اور بے جان محسوس ہوتی ہے۔ اس وٹامن کے لیے بادام، ایووکاڈو، مونگ پھلی کا مکھن اور سورج مکھی کے بیج بہترین غذا سمجھے جاتے ہیں۔

اسی طرح وٹامن سی جلد میں کولیجن کی پیداوار کے لیے ناگزیر ہے۔ جب اس کی مقدار جسم میں کم ہو جائے تو نئی جلد بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور ایڑیوں میں گہرے کٹ پڑنے لگتے ہیں، جس سے درد میں اضافہ ہوتا ہے۔ وٹامن سی کے لیے لیموں، آملہ، سنگترہ، ٹماٹر اور بروکلی کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

وٹامن بی3 اور بی7 جلد کی مضبوطی اور لچک بڑھاتے ہیں۔ ان کی کمی سے جلد نازک اور کمزور ہوجاتی ہے اور بعض اوقات خارش اور جلن بھی پیدا ہوتی ہے۔ ان وٹامنز کے لیے کیلا، انڈے، اوٹس اور مونگ پھلی مؤثر غذائیں ہیں۔

جلد کی صحت برقرار رکھنے اور زخم بھرنے کے عمل میں زنک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ زنک کی کمی جلد کو خشک اور حساس بنا دیتی ہے، جس کے نتیجے میں دراڑیں نہ صرف زیادہ پڑتی ہیں بلکہ بھرنے میں بھی زیادہ وقت لیتی ہیں۔ چنے، کاجو اور کدو کے بیج اس کی بہترین غذائی شکلیں ہیں۔

اس کے علاوہ او میگا-3 فیٹی ایسڈ جلد میں قدرتی تیل کی سطح کو متوازن رکھتا ہے۔ جب یہ مقدار کم ہو جائے تو جلد خشک ہونے لگتی ہے اور ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں۔ السی کے بیج، اخروٹ اور رائی کا تیل اس کمی کو پورا کرنے کے اہم ذرائع ہیں۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ غذائیت کے ساتھ ساتھ روزمرہ دیکھ بھال بھی لازمی ہے۔ نیم گرم پانی میں پاؤں بھگو کر ہلکے ہاتھوں سے جلد صاف کریں، موئسچرائزنگ کریم کا استعمال کریں اور ایسے جوتے پہنیں جو ایڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کریں۔

واضح رہے کہ ایڑیوں کا پھٹنا محض ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ یہ جسم کے اندر وٹامنز یا معدنیات کی کمی، یا کسی بنیادی صحت کے مسئلے کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ بروقت دیکھ بھال اور متوازن غذا اس تکلیف دہ مسئلے سے کافی حد تک بچا سکتی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • سردیوں میں ایڑھیوں کا پھٹ جانا جسم میں کس غذائی کمی کی علامت ہے؟
  • 5 بڑی فارما کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں
  • دوسرے نمبرز سے میرے شوہر کو رابطہ کرنا بند کردیں، ڈاکٹر زینب شوہر کی سابقہ اہلیہ پر برس پڑیں
  • سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، ہو سکتا انہیں منا لوں: یوسف رضا
  • دلیپ کمارکا خستہ گھر
  • فلپائن میں کرپشن کا پردہ فاش: صدر مارکوس نے گرفتاریاں یقینی بنانے کا اعلان کر دیا
  • چینی انفلوئنسر نے لاکھوں ڈالر خرچ کرکے جعلی 8 پیک ایبز بنوالیے
  • شمعون عباسی کا اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی کے حالیہ تبصرے پر مبہم ردعمل
  • دہلی و اسلام آباد کے زخم: پس ِ پردہ کون ہے؟