2025-11-15@16:17:01 GMT
تلاش کی گنتی: 152652

«جماعت اور»:

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں غزہ میں امن کے قیام اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔ دونوں رہنماوں نے مسلسل اعلیٰ سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان کے مطابق بدر عبد العاطی نے جلد پاکستان کے دورے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
    کراچی: شہر میں دنداناتے ہوئے ایک اور خونی ڈمپر کے جان لیوا حادثے میں رکشا ڈرائیور زندگی سے محروم ہوگیا جبکہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن نیشنل ہائی وے پر ہونے والے اس جان لیوا حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے رکشا اور ہائی ایس وین بھی تباہ ہوگئی ہے، حادثے کے بعد ٹریفک پولیس کی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز ٹیم نے حادثے کو ڈمپر کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی قرار دے دیا اور ڈمپر پر ٹریکر نہ لگانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر کے ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ای چالان بھی جاری کر دیا ہے۔ شاہ...
    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مالی مدد کے ساتھ تکنیکی معاونت بھی درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ پاکستان پویلین کا افتتاح وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برازیل میں جاری کاپ 30 کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہورہا ہے، تاہم ملک کو موسمیاتی چیلنجز جیسے مسائل کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین کلائمیٹ فنڈز...
    مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنااللہ نے اپنے آبائی شہر فیصل آباد کے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے کہ جو کرو گے، وہ بھروگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ رانا ثنااللہ نے خدمت کی سیاست پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نفرت اور بغض کی سیاست نے کبھی قوم کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مخصوص کردار ملک میں تبدیلی کا حصہ ہیں۔ مزید کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر عزت...
    تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ میں پہلے کئی بار بغیر کسی رکاوٹ کے ملک سے باہر گیا اور پھر واپس آگیا لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے اس سے قبل میری بیٹی کو بھی روک دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔ رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ ملک میں جمہوریت کی موجودہ حالت ہے لیکن ہمیں موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا گزشتہ رات نجی ائیرلائن کے ذریعے پشاور سے امریکی شہر واشنگٹن جارہے تھے لیکن ان کے نام نوفلائی لسٹ میں ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے بوڑیوال روڈ پر سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ گیس سہولت سے سب سے زیادہ آسانی گھریلو خواتین کو حاصل ہوگی، حکومت نے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے قطر سے لیکوئیفائیڈ گیس کا معاہدہ بھی کیا ہے۔تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں جس کے باعث برسوں تک کنکشنز پر پابندی رہی، تاہم امید ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ملک میں نئے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوں گے۔ رانا...
    پنجاب حکومت نے گھروں میں رکھے جانے والے پالتو طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے، جس کے بعد شہری بڑے پیمانے پر اپنے طوطوں کی رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ ہر طوطے کی سالانہ رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ لاہور کی طالبہ زینب خان نے بتایا کہ رجسٹریشن سے انہیں اپنے طوطے “میان مٹھو” کے تحفظ کا اطمینان ملا ہے، جبکہ بزرگ خاتون نسیم اختر اپنے طوطوں کو خاندان کا حصہ تصور کرتی ہیں۔ نوجوان ارباز خان نے کہا کہ طوطوں کا شوق تو پرانا ہے، لیکن اب قواعد بدل گئے ہیں۔ پنجاب وائلڈلائف حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد گھروں میں موجود طوطوں کی تعداد معلوم کرنا اور جنگل سے غیر قانونی شکار میں...
    اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردی ہیں، فرانزک ٹیموں نے اب تک 97 لاشوں کی شناخت کی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے معاہدے کے تحت 15 مزید فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی ہیں، اسرائیل کی جانب سے اب تک 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد 330 فلسطینی لاشیں واپس کی جاچکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں وزارت نے کہا کہ فرانزک ٹیموں نے اب تک 97 لاشوں کی شناخت کی ہے اور وہ باقی لاشوں کی جانچ جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ طبی اصولوں اور پروٹوکول کے مطابق لاشوں کے...
    لاہور: پاکستان کے سب سے گنجان آباد صوبے پنجاب میں اب گھروں میں پالے جانے والے طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیئے جانے کے بعد شہری بڑی تیزی سے گھروں میں رکھے گئے طوطوں کی رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ ایک طوطے کی رجسٹریشن فیس سالانہ ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ وائلدلائف رینجر پنجاب کے  اس نئے اقدام نے نہ صرف پرندوں کے شوقین افراد کو چونکا دیا ہے بلکہ بہت سے گھریلو مالکان اسے اپنے پالتو دوستوں کے تحفظ کی ایک نئی صورت بھی قرار دے رہے ہیں۔ لاہور کی رہائشی طالبہ زینب خان کئی برسوں سے ایک روز رنگڈ طوطا پال رہی ہیں۔ وہ اسے پیار سے میاں مٹھو کہتی ہیں اور روزانہ اس کے...
    خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان کا کہنا ہے کہ رپورٹ غیر مصدقہ کہانیوں، سنسنی خیز الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں...
    اداکار فیروز خان کے بچوں کی کفالت کو لے کر نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ سابق اہلیہ علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر بچوں کے سردیوں کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے پوسٹ کی، جس کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے بھی ردعمل دیا۔ اب فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس معاملے پر تفصیلات سامنے رکھیں اور بتایا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کے لیے علیزے سلطان کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں، جس میں بچوں کی اسکول فیس اور دیگر ضروری اخراجات شامل ہیں۔ تابندہ کے مطابق یہ رقم عدالت میں ریکارڈ بھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تابندہ ملک کی اس وضاحت پر تنقید کی،...
    غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن تسلسل کیساتھ جاری ہے۔ ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی انسداد تجاوزات آپریشن ڈپلومیٹک انکلیو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، ڈپلومیٹک انکلیو اور اس سے ملحقہ ایریاز میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ابتک 42 کنال سرکاری اراضی پر امن انداز میں واگزار کروالی گئی۔ انسداد تجاوزات آپریشن تمام قانونی...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
    راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپسی کے لیے 13 تھانوں میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر یہ فورس روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے گی اور اس کے اہلکاروں کو اضافی ڈیوٹی پر نہیں لگایا جائے گا۔ ٹاسک فورس کی سربراہی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کریں گے اور ہر تھانے میں چار ممبران شامل ہوں گے۔ یہ فورس تھانہ ڈی ایف سی، فیلڈ اسٹاف، سیکیورٹی برانچ کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے عملے سے بھی معاونت حاصل کرے گی۔ ٹاسک فورس پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، مندرہ، جاتلی، روات، صدر بیرونی، دھمیال، چونترہ، چکری اور...
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے اس قبضے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اس کے پیچھے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا، اور معائنے کے بعد بتایا گیا کہ جہاز غیر مجاز کارگو کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ تاہم، ایران کی جانب سے کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی فرم کے مطابق یہ جہاز مارشل آئلینڈز کے جھنڈے تلے رجسٹرڈ ہے اور متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے روانہ ہوا تھا۔ ٹریکنگ ڈیٹا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری روکنے اور تمباکو، ٹائلز سمیت دیگر بڑے شعبوں میں ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد ایف بی آر کو جدید، شفاف اور مؤثر ادارہ بنانا اور ٹیکس نظام کو مضبوط کرنا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، وزیر موسمیاتی تبدیلی، صوبائی چیف سیکرٹریز اور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیرف اصلاحات اور دیگر معاشی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے باعث درآمدی سطح پر ڈیوٹی اور ٹیکس...
    اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر آئین اور گورننس آرڈر سے متصادم جج کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور اس فیصلے کو آئین...
    امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر چیکاشا میں شہریوں کے لیے ایک منفرد اقدام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں، بعض میونسپل جرمانوں اور واجب الادا لائبریری کی کتابوں کے جرمانے کو کھانے کی خیرات کے بدلے معاف یا کم کیا جاسکتا ہے۔ شہر کی میونسپل کورٹ اور پبلک لائبریری نے نومبر کے آخر سے دسمبر تک شہریوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ صحت مند خوراک عطیہ کر کے اپنے ٹریفک یا میونسپل جرمانے کم کروا سکیں یا لائبریری کے واجب الادا جرمانے ختم کروا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر ٹوائلٹ پیپر لو‘، چین کا نیا انوکھا قانون متعارف میونسپل کورٹ کا فوڈ فار فائنز پروگرام 26 نومبر تک جاری رہے گا، جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی باصلاحیت بلائنڈ کرکٹر مہرین علی نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے محض 78 گیندوں پر 230 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر نہ صرف ورلڈ کپ کی پہلی ڈبل سنچری کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایک نئی مثال بھی قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق مہرین علی نے اپنی ڈبل سنچری 70 گیندوں پر مکمل کی، جس میں 39 جاندار چوکے شامل تھے۔ شاندار اننگز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و انچارج آزاد کشمیر امور فریال تالپور سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی، اور اس دوران فیصل ممتاز راٹھور نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نامزدگی پر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیں: انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع، فیصل راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد انہوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے کشمیر کاز کے ویژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ فریال تالپور نے ملاقات کے...
    تہران کی پانچ بڑی ڈیموں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو چکی ہے۔ امیر کبیرا ڈیم اب صرف آٹھ فیصد بھرپور ہے جو شہر کو صرف چند دن کا پانی فراہم کرنے کی گنجائش چھوڑتا ہے۔ ملک بھر کی صورتحال بھی تشویشناک ہے: 19 بڑے ڈیم ایسے ہیں جو تقریباً خشک ہونے کے قریب ہیں۔ پانی کی بچت اور قلت کے پیشِ نظر، تہران میں واٹر ریشننگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بعض علاقوں میں رات کے وقت پانی کی سپلائی منقطع کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ان کٹوتیوں کو بے ضابطگی روکنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔ صدر مسعود پیزیشکین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارش نہ ہوئی تو شہر کو خالی کرنے کی صورتِ...
    معاشی بحالی کا سفر ناگزیر,اصلاحات پر موثر عمل درآمد تیز کیا جائے ،وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم نے ٹیکس چوری روکنے، تمباکو، ٹائلز اور دیگر بڑے شعبوں میں ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود خامیوں کو مرحلہ وار موثر انداز میں ختم کرنے کے لیے انتظامی اور ادارہ جاتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عالمی فورم پر جانے کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان نے اپنے بیان میں کہا کہ دی اکانومسٹ میں شائع حالیہ رپورٹ حقائق کے منافی، غیر مصدقہ کہانیوں اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانب دارانہ انداز میں مسخ کر کے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سنسنی خیز الزامات، گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو “حقیقت” بنا کر پیش کیا گیا ہے، جو صحافتی اصولوں کے...
    راولپنڈی: پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گی اور ہدایت کی گئی ہے کہ ٹاسک فورس میں شامل پولیس ملازمین کو اضافی ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے۔ ٹاسک فورس میں شامل افسران کو روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلی حکام کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹاسک فورس تھانہ پیرودھائی، رتہ امرال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ، تھانہ صدر...
    فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی ایک پوسٹ کے بعد نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بچوں کے سردی کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔ اس کے بعد فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب میدان میں کودیں اور انہوں نے علیزے سلطان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اب اداکار فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس تنازع کے دوران نیا پینڈورا باکس کھولا اور اخراجات کے حساب سے سارا کھاتہ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ تابندہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انکشاف کیا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کیلیے علیزے کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے...
    اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔ تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر...
    اسلام آباد:   وزیراعظم نے ٹیکس چوری روکنے، تمباکو، ٹائلز اور دیگر بڑے شعبوں میں ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود خامیوں کو مرحلہ وار موثر انداز میں ختم کرنے کے لیے انتظامی اور ادارہ جاتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر  پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر  متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات، مثبت رجحانات اور ایف بی آر کو جدید،...
    پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمان ایک قوت، جماعت اور امت ہیں: مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مسلمان ایک قوت اور ایک جماعت اور ایک ہی امت ہیں۔بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والی بین الاقوامی ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے،برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علما متفق ہیں کہ رسول اللہ ۖکے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نبوت کا دعوی کرنے والا دائرہ اسلام سے...
    وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے میں شائع آرٹیکل میں جو بھی معلومات سامنے آئی ہیں، وہ درست ہیں اور انتہائی شرمناک ہیں کہ وزیراعظم اپنے سرکاری فیصلے بیوی سے پوچھ کر کرتے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی رہنے والے عون چوہدری نے ایک بیان میں کہاکہ اس معاملے نے 25 کروڑ عوام کا مذاق بنایا اور ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کردی۔ مزید پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ عون چوہدری نے دہرایا کہ برطانوی جریدے کے آرٹیکل میں درج حقائق بالکل درست ہیں اور یہ ایک ایسی بات ہے جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب نے اس قبضے کی تصدیق تو کر دی ہے، تاہم اس کے پیچھے موجود ٹھوس وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا آئل ٹینکر سنگاپور کی جانب روانہ تھا اور اس میں پیٹروکیمیکل سامان موجود تھا۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا، لیکن انہوں نے...
    ورکشاپ میں پاکستان بھر سے مختلف شعبوں مثلا دفاع، سیاست، معیشت، میڈیا اور سول سوسائٹی سے ممتاز ماہرین اور مقررین کو مدعو کیا گیا اور اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ورکشاپ میں قومی سلامتی، دفاعی چیلنجز، سماجی ہم آہنگی، گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت، سرمایہ کاری، معاشی ترقی، میڈیا کا کردار، نوجوانوں کا ملکی ترقی میں مقام اور دیگر سماجی و علاقائی امور پر سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ (4th ایڈیشن) اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو قومی سلامتی، علاقائی چیلنجز اور موجودہ حالات سے متعلق جامع آگاہی دینا اور مثبت سوچ و ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔...
    سٹی42:  غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشدوں کی گرفتاریاں تیز کرنے کا حکم مل گیا۔ افغانیوں کی گرفتاریوں کے لئے  خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ٹاسک فورس کو تھانوں کی سطح پر سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اسٹاف کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔  راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنےکے معاملے پر 13تھانوں میں ٹاسک فورس قائم کر دیا اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر مذکورہ ٹاسک فورس روانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں پولیس کو ٹریکرز کا کنٹرول نا دینے والے ڈمپرز اور ٹینکرز پر پابندی لگادی گئی۔میدیاذرائع کے مطابق شہرقائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے بڑھتے حادثات خصوصاً رزاق آباد کے حالیہ واقعے کے بعد ٹریفک پولیس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب شہر میں صرف وہی ڈمپر اور واٹر ٹینکر چل سکیں گے جن کے ٹریکرز کا کنٹرول براہِ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا۔ کنٹرول نہ دینے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ رزاق آباد حادثے کے بعد ڈمپر اور واٹر ٹینکرز پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق...
    بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ انکشاف امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو فراہم کی گئی ای میلز میں سامنے آیا، جس وقت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ای میلز کے مطابق، 31 جولائی 2018 کو ایپسٹین نے ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی گفتگو میں عمران خان کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتیں گرانے یا بغاوت کے لیے فنڈنگ نہیں کی، لیکن پاکستان میں عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے خمینی، چین کے صدر...
    سٹی42:   خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے پاکستان پر وہ الزام بھی لگا دیا جو پاکستان کا ازلی دشمن تک نہیں لگاتا۔   وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے حامیوں کے بڑے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا، "خیبر پختونخوا میں دشہتگردی "خود ساختہ" ہے". وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے یہ الزام لوئر دیر میں ایک پہلے سے جاری پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے لئے منعقد کئے گئے  پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔ سہیل آفریدی کی تقریر کی دستیاب ہو سکنے والی رپورٹوں میں اس جملے کی کوئی وضاحت موجود نہیں۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  سہیل آفریدی کو پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کی سزا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ آئندہ ملاقات میں سعودی عرب کو ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔ ایک امریکی انتظامی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں رہنما اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں لیکوئفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری بھی شامل ہو سکتی ہے۔ اگر یہ فروخت مکمل ہوتی ہے تو یہ سعودی عرب کے لیے ایک اہم قدم ہوگا، کیونکہ واشنگٹن اور ریاض اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ٹرمپ سعودی عرب پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ’ابراہم معاہدے‘...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے متعلق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل کو بے بنیاد، جھوٹ پر مبنی اور کردار کشی کی ایک سوچی سمجھی مہم قرار دے دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، ایسے گھنائونے الزامات پر مبنی آرٹیکل شائع کرنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔ ہم اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے صوبے اُناناہ میں واقع ایک منفرد مچھلی فارم اس وقت سوشل میڈیا پر خاصی شہرت حاصل کر رہا ہے اور اس کے غیر معمولی طریقۂ کار نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چانگشا شہر میں موجود اس فارم ہاؤس میں مچھلیوں کو روزانہ تقریباً 5 ہزار کلو مرچیں کھلائی جاتی ہیں۔فارم کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ اس عمل سے مچھلیوں کا ذائقہ بہتر اور گوشت زیادہ لذیذ بن جاتا ہے، جبکہ ان کی رنگت بھی خاص طور پر چمکدار نظر آتی ہے۔ 10 ایکڑ پر پھیلے اس فارم کے تالاب 40 سالہ کسان جیانگ شینگ اور ان کے ساتھی کُوانگ کے زیرِ انتظام ہیں، جو اس عجیب طریقۂ...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسپین میں موجود رہنما مونس الٰہی کے انٹرپول وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا گیا اور انہیں کلین چیٹ دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے دی گئی درخواست ناکافی شواہد کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔ حکومت پاکستان نے انٹرپول کو مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے رجوع کیا تھا تاہم انٹرپول نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکریٹری جنرل انٹرپول نے بتایا کہ انٹرپول نے معاملے پر فریقین کو سنا اور یہ معاملہ انٹرپول کے دائرہ کار کا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل کریمینل پولیس آرگنائزیشن کی جانب سے باضابطہ...
    کراچی: جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، جناح فیکلٹی کے پروفیسر اقبال آفریدی سمیت دیگر اور سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، پروفیسر چنی لال، ڈاؤ یونیورسٹی کے اراکان فیکلٹی، میئر کراچی سمیت اعلی شخصیات اور شہر کی معروف شخصیات سمیت جناح اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں کی گئی، دریں اثناء حکومت سندھ نے جناح...
    معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ ڈاکٹر نبیہا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں اپنے خاوند حارث کھوکھر کے ساتھ شرکت کی اور میزبان فضا علی کے سوالات کے جوابات دیے۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران نبیہا نے نکاح کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور نفرت پر بات کی اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئیں۔ جس پر میزبان کو اپنی سیٹ چھوڑ کر انہیں ٹشو پیپر اور دلاسہ دینا پڑا۔ ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ نے بڑی محنت سے انہیں پالا، جس کی وجہ سے انہوں نے کم عمری سے ہی...
    ماضی کی معروف ہیروئن اور سینیئر اداکارہ کامنی کوشل کی آخری رسومات ادا کردی گئیں جس میں اہل خانہ، فلمی ستاروں اور ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں سات دہائیوں سے راج کرنے والی اداکارہ کامنی کوشل گزشتہ روز جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ وہ فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ عمر رسیدگی سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی لیکن موت کی وجہ نہیں بتائی البتہ میڈیا اور مداحوں سے نجی رازداری کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب ایجنڈے پر کام کرنے والے لوگ ججز بن جاتے ہیں تو وہ ریاست کے اس ستون کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس سے ادارے پر بھروسہ کمزور ہوتا ہے اور عوام متاثر ہوتے ہیں۔ ججز کے تقرر میں انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ ایسے ججز جو صرف عوامی سطح پر پروفائل بڑھانے کے لیے فیصلے کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ عدالت چھوڑ کر سیاست میں جائیں۔ When agenda driven persons become Judges they bring disrepute to the judicial pillar of state. Thus becoming a liability for the institution and ruining its name and tarnishing its...
    فائل فوٹو، مریم اورنگزیب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارک باد دی اور کہا کہ پارلیمنٹ کا کام آئین اور قانون کی مسلسل بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائدانہ کردار ادا کیا، ترمیم کے تمام مراحل جمہوری انداز سے مکمل ہوئے۔پنجاب کی سینئر وزیر نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کےفیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے، ترمیم کو نہ ماننے والے آئین اور پارلیمنٹ کو نہیں مان رہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اختیار کو نہ ماننے والے نہ جمہوری ہیں نہ...
    رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ⁠پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی، ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں آپریشن جاری رہا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ نے اپنی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن میں ایک انقلابی تبدیلی متعارف کرادی ہے، جس کا دنیا بھر کے صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر یورپ میں متعارف کرایا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں اسے دیگر خطوں میں بھی دستیاب بنایا جائے گا۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق اب صارفین واٹس ایپ سے براہِ راست کسی دوسری میسیجنگ ایپلی کیشن پر میسیجز بھیج سکیں گے۔ یہ خصوصیت فی الحال صرف یورپی یونین کے رکن ممالک میں اور محدود پیمانے پر دستیاب ہے، اور ابتدائی طور پر صرف آئی او ایس صارفین اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔اس نئے...
    بالی ووڈ کی دنیا ہمیشہ سے خبروں اور سرخیاں بنانے کے لیے مشہور رہی ہے، اور اداکار اپنے انکشافات کے ذریعے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے ایک شو میں ایسا ہی ایک دلچسپ راز فاش کیا، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ شو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے مذاق اور دوستانہ بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ شادی سے قبل وہ اور اداکارہ کاجول ایک ہی شخص سے تعلقات رکھتی تھیں۔ ٹوئنکل نے کہا کہ “اچھی سہیلیاں اپنے سابق دوست کے ساتھ ڈیٹ نہیں کرتی ہیں، میرے لیے دوست کسی بھی مرد سے زیادہ اہم ہیں۔” یہ بات سامنے آنے کے بعد شو میں موجود...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اعدادوشمار حکومتی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں،ٹیرف میں کمی اور ٹیکس نظام کی اصلاحات کا مقصد مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔ ہفتے کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ایف بی آر کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات درست ثابت ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے...
    خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز لوئر دیر (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی خودساختہ شروع کی گئی ہے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے این او سی نہیں مل رہا ہے اور وفاق ہمارے 3 ہزار ارب روپے بھی نہیں دے رہا ہے۔لوئردیر میں 41 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سستی بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، بانی نے جو منصوبے شروع کیے تھے، اس پر فخر ہے اور ان کے تمام منصوبوں کو پایہ...
    جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، جناح فیکلٹی کے پروفیسر اقبال آفریدی، سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، پروفیسر چنی لال، ڈاؤ یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان، میئر کراچی اور شہر کی دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں جناح اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مرحوم کو بعد ازاں ڈیفنس قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ حکومت سندھ نے پروفیسر شاہد...
    ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں، جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پور سے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، نوید احمد، ثناء اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ...
    وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کو انسانیت سے عاری درندوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وانا کیڈٹ کالج میں اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کو دہرانا چاہتے تھے، لیکن پاک فوج کے شاندار آپریشن نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا کیڈٹ کالج کا دورہ کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور کسی کو بھی پاکستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دہشتگردوں کو انسانیت سے عاری درندوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وانا کیڈٹ کالج میں اے پی ایس پشاور جیسے سانحے کو...
    طلباء و طالبات نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکاء کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کیلئے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہء پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے.  اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور اِن کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا. وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر  اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔  ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے. یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی...
    پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پنجاب بھر میں علیمہ خانم کی جائیدادوں کی تفصیلی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ علیمہ خانم کے نام تمام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی زمینوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ بورڈ کی جانب سے حاصل ہونے والے تمام ریکارڈ اور معلومات بعد ازاں اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد جائیدادوں کی ملکیت اور ان کے قانونی پہلوؤں کی مکمل چھان بین کرنا بتایا گیا...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم 1973ء کے آئین کی روح کے بھی منافی ہیں، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو مسخ کر دیا گیا، یہ عدالتی روایت اور...
    کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں...
    پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء  سے شروع ہوگا۔ اسلام تائمز۔ شہر قائد میں رہنے والی خواتین کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے، یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء  سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کیلئے مخصوص سروس...
    لاہور ہائی کورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست وکلا منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کروائی گئی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہیں اور 1973ء کے آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اصل اختیار کو ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، جس سے عدلیہ کی آزادی اور سپریم کورٹ کی حیثیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو نقصان پہنچایا گیا اور یہ اقدام عدالتی...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور توانائی کے شعبے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے اور وفاق کی جانب سے این او سی اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے صوبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے۔ لوئردیر میں 41 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کوٹو ہائیڈیل پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سستی بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے اور سابق بانی حکومت کے شروع کردہ منصوبے صوبے کی ترقی کے لیے اہم بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی نہ ملنے اور وفاق کی طرف...
    صدر ٹرمپ کا بی بی سی پر 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ایک سے پانچ ارب ڈالر تک کا مقدمہ دائر کریں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب بی بی سی نے ان کی 6 جنوری 2021 کی تقریر کے ایک حصے کی ایڈیٹنگ کو غلطی قرار دیتے ہوئے معافی تو مانگ لی ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ صدر...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کرے گی، یہ قرارداد اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سالہ جنگ میں فائر بندی کے بعد کے انتظامات کی منظوری کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غزہ کے لیے امن منصوبہ، حماس نے ترمیم کا مطالبہ کردیا امریکا نے گزشتہ ہفتے 15 رکنی سلامتی کونسل میں قرارداد کے مسودے پر باضابطہ مذاکرات شروع کیے تھے۔ مسودے میں غزہ کے لیے ایک عبوری بورڈ آف پیس کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا ہے، جس کی سربراہی ٹرمپ کے پاس ہوگی اور اس کا مینڈیٹ 2027 کے اختتام تک ہوگا۔ قرارداد کے تحت رکن ممالک...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کا عمل شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد لیگ کے دائرہ کار میں مزید توسیع متوقع ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اب بڑی اور مزید بہتر لیگ بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل نے بھی اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ لیگ ساتویں اور آٹھویں ٹیم کے لیے بڈز طلب کر رہی ہے، اور یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پی سی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیےروس نے ثالثی کی پیشکش کر دی۔میڈیاذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے میں استحکام ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی نہ صرف روس بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ذرائع کے مطابق ماریہ زخارووا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، سرحدی کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، مذاکرات ہی مسئلے کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں اہم شراکت دار ہیں، ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور ہو چکے...
    سٹی 42 : حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب کارخانے میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ غیر قانونی پٹاخوں کے کارخانے میں ہوا ہے، جس کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی ۔ جس کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئی۔   ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ اب تک اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل  کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین اور تحریکِ انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ کے درمیان پروگرام "جواب دو" میں شدید لفظی جھڑپ ہوئی، جو بعد ازاں قانونی کارروائی کی دھمکیوں تک جا پہنچی۔پروگرام کے دوران بشریٰ تسکین نے اپنی خبر کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اپنی خبر پر قائم ہیں اور یہ کہ "جس قصائی سے بکرے منگوائے جاتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا کارکن ہے اور 9 مئی اور 26 نومبر کو بھی گرفتار ہو چکا ہے"۔انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ان پر کسی کے کہنے پر خبر بنانے کا جو تاثر دیا جا رہا ہے "وہ سراسر غلط ہے"...
    مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں نوگام پولیس اسٹیشن میں گزشتہ رات ایک شدید دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے ارکان شامل تھے۔ یہ اہلکار ہریانہ ریاست سے ضبط کیے گئے دھماکا خیز مواد کے بڑے ذخیرے سے نمونے حاصل کر رہے تھے جب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، اور مقامی حکام نے اس...
    پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع، متوقع نام بھی سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا، پاکستان سپر لیگ بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا خواب سچ ہو رہا...
    آباد ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، ہماری خواہش ہے کہ بلڈرز ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک نہ جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر 27 ویں آئینی ترمیم پہلے آجاتی تو نسلہ ٹاور مسمار ہونے سے بچ جاتا، نئے صوبے بنانے کی باتیں ایک شوشا اور محض ذہنی فتور ہے، بہت جلد کراچی کے انفرا اسٹرکچر بہت بہتر کیا جائے گا، پاکستان کی معیشت میں کراچی شہر کا 70 فیصد حصہ ہے لیکن وفاق کی جانب سے کراچی کو بی آرٹی کا منصوبہ دے...
    حیدرآباد: غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز حیدرآباد (آئی پی ایس )حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں واقع غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔لطیف آباد یونٹ نمبر 10 لغاری گوٹھ میں واقع رہائشی علاقے میں واقع غیر قانونی آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے بعد پورا علاقے لرزا اٹھا، دھماکے کے بعد کارخانے میں آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے کی کوششوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستانی فضائی حدود میں آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاہی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا۔نور خان ایئر بیس پر صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے شاہ عبد اللہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔شاہ عبد اللہ وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور ائیرپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنوں: خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے عوام کے ساتھ مل کر کامیاب آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق تختی خیل/ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر ایک اہم اور فیصلہ کن آپریشن کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے کی قیادت میں ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوراج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور...
    حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں جمعہ کی رات دہلی پولیس کے اسپیشل سیل اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے ذریعہ ہریانہ کے دھوج، نوح اور ملحقہ علاقوں میں کئے گئے چھاپوں کے دوران کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے ہریانہ کی الفلاح یونیورسٹی کے دو ڈاکٹروں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے جو لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکہ سے پھٹنے والی کار کے ڈرائیور ڈاکٹر عمر نبی کے جاننے والے تھے۔ پولیس نے کئی افراد سے پوچھ گچھ کی ہے جن میں ایک چائے فروش بھی شامل ہے جس کے اسٹال پر ڈاکٹر عمر نے مختصر قیام کیا تھا اور ایک مسجد کا دورہ بھی کیا، جہاں اس نے دھماکے کے دن نماز...
    پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا، پاکستان سپر لیگ بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا خواب سچ ہو رہا ہے۔ The Pakistan Super League is about to get Bigger and Better! Process for the sale of Two New Teams has been launched. Time for two new dreams @thePSLt20...
    بھارت سے تعلق رکھنے والی سکھ خاتون جو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان پہنچی تھی، نے اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کرلیا ہے، سیکیورٹی ادارے خاتون کی تلاش میں مصروف ہیں۔ مزید پڑھیں: ’پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا‘، بابا گورونانک کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتریوں کی واپسی شروع رپورٹس کے مطابق خاتون سربجیت کور 4 نومبر سے 13 نومبر تک مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آئی تھیں، تاہم وہ مقررہ تاریخ پر بھارت واپس نہیں گئیں۔ اطلاعات کے مطابق سکھ خاتون نے پاکستان میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام تبدیل کرکے مس نور رکھ لیا ہے، اور پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مس نور نے 5 نومبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے 8 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، فائر بریگیڈ کے عملے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا.فیکٹری کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، فیکٹری کھیتوں کے درمیان بنائی گئی تھی ۔میڈیاذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانے کی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پہنچنے پر ان کا استقبال کیا، فوٹو / پی آئی ڈی  اردن کے شاہ عبداللّٰہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہوائی اڈے پر شاہ عبداللّٰہ کا استقبال کیا۔شاہ عبداللّٰہ دوم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاہی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پہنچنے پر ان کا استقبال کیا، وفاقی وزراء، خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو...
    سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کےلیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی سماعت کےلیے 17 ججز کے 8 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔بینچ نمبر 1 چیف جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا۔عدالت عظمیٰ میں بینچ نمبر 3 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد خان اور بینچ نمبر 4 جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی جبکہ بینچ نمبر 6 جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے۔عدالت عظمیٰ کا بینچ...
    اسکرین گریب : جیو نیوز  حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر  موجود ہیں، دھماکے کے بعد عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانے کی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے ایک کمرے میں بنائے جا رہے تھے، جو تباہ ہو گیا ہے۔
    پاکستان میں تمباکو سے وابستہ صحت اور معاشی بحران کے حوالے سے ایک نئی اور تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں  انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران ملک کو اس خطرناک عادت کے باعث 700 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی جامع رپورٹ میں حکومت سے فوری اور مؤثر اصلاحات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے تاکہ آنے والے برسوں میں اس نقصان کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو سے متعلق موجودہ قوانین انتہائی کمزور اور غیر مؤثر ہو چکے ہیں، جن کے باعث ملک میں تمباکو نوشی کی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس ترمیمی بلوں کی منظوری دیدی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے متعلق ترمیمی بلوں کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد تینوں قوانین باقاعدہ طور پر نافذ ہوگئے ہیں۔ یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدارتی توثیق کے لیے بھجوائے گئے تھے۔ ترمیمی بلوں کے تحت آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب بھی سونپا جائے گا اور اس عہدے کی مدت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، جو نوٹیفکیشن کے روز سے شروع ہوگی۔ نئی قانون سازی کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم ہوجائے گا۔ ترمیم...
    دورہ پاکستان پر موجود تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آمد ہوئی جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم  سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا...
    حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں غیر قانونی آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے کارخانے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ نجی میڈیا کے مطابق لغاری گوٹھ میں واقع یہ کارخانہ رہائشی علاقے کے درمیان تھا، جس میں دھماکے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کے فوری بعد جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری نوٹس...
    رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر اور اسلامی تحریک کے ضلعی جنرل سکریٹری شیخ احمد ترابی کے مابین لفظی گولہ باری کے بعد دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد کے امکانات کم نظر آتے ہیں اسلام ٹائمز۔ سکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد خطرے میں پڑ گیا، دونوں جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی بلتستان کے صدر بشارت ظہیر نے چند روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسلامی تحریک کا سکردو حلقہ نمبر 1 میں کوئی ووٹ بینک ہے اور نہ ہی اس جماعت کا کوئی امیدوار موجود ہے۔ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر بشارت ظہیر کے انٹرویو پر...
    اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،صدر اور وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا۔ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ...
    حکومت نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، جو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین موقع  ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد دونوں ممالک بہت جلد فیری لنک کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس کے آغاز کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطح کا  عمانی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ گوادر عمان فیری سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کے خلاف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے آرٹیکل کو جھوٹ، شر انگیزی اور کردار کشی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، بشریٰ بی بی بہادری کے ساتھ اور عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں، اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی عدت جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے جس سے وہ بری ہوئیں، عدت جیسے الزمات جھوٹے ثابت ہوئے، یہ بھی من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے...
    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والی بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش پورے ملک میں ایک سالہ مہم چلائے گا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا جائے۔ کانفرنس کے مرکزی اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل مولانا محی الدین ربانی نے خبردار کیاکہ اگر یہ مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو ایک سخت تحریک کا آغاز قومی علما ومشائخ کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔ سہرودی گراونڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب@MoulanaOfficial pic.twitter.com/76JvWGTWg2 — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 15, 2025 ...
    اردن کے شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اوروزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔وزرا کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے طویل اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔دورے کےدوران ایوانِ صدر میں شاہ عبداللہ کو پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھی پیش کیا جائے گا۔متوقع ایجنڈا میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا شامل ہے۔یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان باہمی تعلقات کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ایک سے پانچ ارب ڈالر تک کا مقدمہ دائر کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب بی بی سی نے ان کی 6 جنوری 2021 کی تقریر کے ایک حصے کی ایڈیٹنگ کو غلطی قرار دیتے ہوئے معافی تو مانگ لی ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ صدر ٹرمپ کے الزامات کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ بی بی سی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی ایڈیٹنگ غلط تھی جس سے ادارے کی ساکھ کو بھی شدید...
    حیدرآباد کے  علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خوفناک دھماکے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہوئے۔ دھماکے سے کارخانہ مکمل تباہ ہوگیا جب کہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیا اور کہا کہ زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے. اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا۔ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔ شاہ عبداللہ دوم کچھ ہی دیر میں وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو ٹیم کے ساتھیوں، سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی بابر اعظم کی سنچری پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اس نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا، اور آپ ہر اسٹروک کے ساتھ اس کا اعتماد دیکھ سکتے ہیں، گیند اس کے بلے پر بہت خوبصورتی سے آرہی تھی۔ ایک حقیقی چیمپئن کی اننگز‘۔ Congratulations to Babar Azam on a phenomenal 100...
    سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر اسلام آباد کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا، شہری بڑی تعداد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کیلئے ایکسائز ایم ٹیگ پوائنٹس پر پہنچ گئے ۔  اسلام آباد کے پارکوں میں ایم ٹیگ لگوانے کیلئے آنے والے شہریوں کا رش لگ گیا، جس کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ایکسائز کی ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  ڈاریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے احکامات پر ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ جرائم اور دہشتگردی کے...
    اب تک کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ہر جماعت اپنی پسند کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے بعد یہ معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گورننس آرڈر 2018ء کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم (بحیثیت چیئرمین جی بی کونسل) کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی نگران وزیر اعلیٰ...
    اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ایک سے پانچ ارب ڈالر تک کے ہرجانے کے لیے مقدمہ دائر کریں گے۔ یہ اعلان صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ یہ تنازع بی بی سی کی اس ایڈٹ شدہ ویڈیو سے شروع ہوا جس میں 6 جنوری 2021 کی ٹرمپ کی تقریر کے تین مختلف حصے ملا کر پیش کیے گئے تھے۔ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا موقف ہے کہ اس ایڈیٹنگ سے یہ تاثر گیا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کی ترغیب دی، جبکہ بی بی سی نے اس غلطی کو تسلیم کرتے...