Express News:
2025-11-15@15:09:00 GMT

27ویں ترمیم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کا مؤقف کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم 1973ء کے آئین کی روح کے بھی منافی ہیں، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 60 سالہ عدالتی تاریخ کو مسخ کر دیا گیا، یہ عدالتی روایت اور نظام انصاف کو روندنے کا اقدام ہے، وفاقی آئینی عدالت کبھی اصل آئینی اسکیم کا حصہ نہیں رہی، موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں،  یہ ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خودمختاری اور بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ عدالت آنے سے قبل صدر اور وزیراعظم کو قانونی نوٹس بھی بھیجا گیا اور چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا گیا مگر پھر بھی ترامیم منظور کر لی گئیں، درخواست گزار کہتے ہیں آئین ایک عمرانی معاہدہ ہے، عوامی رائے کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، پارلیمنٹ میں نہ تفصیلی بحث ہوئی، نہ ہی شفاف قانون سازی کا طریقہ اپنایا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ترامیم رات کے اندھیروں میں منظور کی گئیں، قومی سطح پر کھلی بحث نہیں ہوئی، وکلا، سول سوسائٹی، صحافیوں اور دیگر طبقات سے کوئی رائے نہیں لی گئی
ترامیم کو فوری طور پر معطل کرنے اور کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم، غداری سے متعلق آرٹیکل 6 میں کیا ترامیم کی گئیں ہیں؟

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے تحت آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں ترمیم کی، جسے قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت نے آرٹیکل 6 کی دو شقوں میں ترمیم کر کے بل پیش کیا۔ 233اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا4 نے مخالفت کی۔

ترمیم کے تحت آرٹیکل 6 کی شق 2 اے میں وفاقی آئینی عدالت کو شامل کرنے کی منظوری دیدی۔

آرٹیکل 6 میں کیا ترامیم کی گئیں ہیں؟

آئین کا آرٹیکل 6 آئینی بغاوت سے متعلق ہے۔ نئی ترمیم کے تحت بغاوت کسی ایسے عمل کو جو ذیلی شک 2 یا 1 میں مذکور ہو کسی عدالت بشمول وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے توثیق نہیں دی جائے گی۔

سینیٹ اجلاس میں وضاحت کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے بارے میں ایک ابہام تھا اس کو دور کیا گیا ہے، ترمیم کے بعد آئینی عدالت سمیت کوئی بھی عدالت آئین شکنی کو توثیق نہیں دے سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل اضافی ترامیم سینٹ میب پیش کی جائیں گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائی کورٹ میں 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر
  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمش محمود مرزا بھی مستعفی
  • لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
  • 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف کراچی میں وکلا کی ہڑتال
  • 27 ویں آئینی ترمیم چیلنج، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
  • وکلا نے 27 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
  • لاہور؛ پالتو جانوروں اور پرندوں کی مارکیٹ کے انہدام کے خلاف نئی آئینی درخواست دائر
  • 27ویں آئینی ترمیم، غداری سے متعلق آرٹیکل 6 میں کیا ترامیم کی گئیں ہیں؟