Jasarat News:
2026-06-02@22:43:46 GMT

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف کراچی میں وکلا کی ہڑتال

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:27ویںآئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے تمام بینچز میں دائر کی گئی آئینی درخواستوں کی سماعت روک دی گئی ہے جبکہ کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ بینچز میں دائر آئینی درخواستوں کی سماعت اب آئینی بینچ کرے گا۔

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعے کو عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، ہائی کورٹ بار نے سنیچر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کراچی بار اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کےسیکرٹری جنرلز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’ٹارگٹڈ‘ ترامیم ہیں جس میں عدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 199 کے اختیارات واپس لے لیے گیے ہیں جس کی وجہ سے ججز نے ہائی کورٹ میں آج آرٹیکل 199 کے تحت درخواستیں سننے سے انکار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد اس میں بہتری لانی چاہیے تھی لیکن 27 ویں ترمیم کے ذریعے اس میں مزید خرابی پیدا کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس 26 ویں ترمیم کو چیلنج کیا گیا تھا آئینی بینچ اس کا فیصلہ تک نہیں کر سکا ہے، جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل کردی گئی ہے اور انتظامیہ کو اکثریت دی گئی ہے۔

وکلا رہنمائوں نے اعلان کیا کہ سکھر میں وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہائی کورٹ ویں ترمیم ترمیم کے گئی ہے

پڑھیں:

سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض لاہور کی رہائشی نازیہ مختار خواجہ کی ضمانت منظور کر لی۔

دوران سماعت، ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلا دی جس پر عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف کا اہلکار منشیات لے کر گھر آتا ہے، خود منشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرہ عدالت میں موجود ہے۔

دوران سماعت، اے این ایف اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کر دی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آرہے ہیں، جس پر وکیل اے این ایف نے کہا کہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کیے گئے ریڈ کی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے 10 اہلکار تھے مگر دو لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں، اتنے ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی۔

وکیل ملزمہ احسن بھون نے کہا کہ گاڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریماریس دیے کہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں، خدا کا خوف کریں کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کیا کر رہا ہے ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیے جاتے ہیں، ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کے ساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔

دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جوانی ہمیشہ نہیں رہنی کچھ خیال کیا کریں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ نے کبھی چرس پی ہے؟ اے این ایف اہلکار نے جواب دیا کہ نہیں سر میں نے کبھی چرس نہیں پی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ چرس نہیں پی اس لیے آپ میں احساس بھی نہیں ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • نابالغ بچے کا نان نفقہ کسی معاہدے سے ختم نہیں کیا جا سکتا: لاہور ہائیکورٹ