27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال نے شہری حسان لطیف کی درخواست پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔
جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت درخواست پری میچور قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے، درخواست گزار ترامیم کی منظوری کے بعد عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ درخواست میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ستائیسویں ترمیم کے خلاف درخواست اسد رحیم خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون کی صدارتی توثیق سے قبل قانون پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔درخواست میں ستائیسویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔