اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمات میں ٹرائل کورٹ کے ججز کو دباؤ اور خوف کے باعث ملزمان کو کیس ثابت ہوئے بغیر سزائیں سنانے کے بیان پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری حافظ احتشام احمد کی ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست کا 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے فیصلے میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا، عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری نے اس عدالت کے کسی جج کا نام نہیں لیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایمان مزاری

پڑھیں:

ایم ڈی کیٹ پالیسی بدلنے کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی حکام عدالت میں طلب

— فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ پالیسی بدلنے کے معاملے پر  پی ایم ڈی سی حکام کو نوٹس جاری کر کے 14 نومبر کو عدالت میں طلب کر لیا۔

عدالت میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار میڈیکل طلبا و طالبات کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل راجا رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے سال امتحان کا طریقہ کار آسان تھا اس بار پالیسی تبدیل ہوگئی، نئی پالیسی میں تبدیلی سے پچھلے سال پاس ہونے والوں کو مسائل ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ قانون کی جو خلاف ورزی ہوئی ہے وہ بتائیں ہم آرڈر کردیں گے۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل راجا رضوان عباسی نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی والے اب کالجز کو اختیارات دے رہے ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں پی ایم ڈی سی کا اختیار ہونا چاہیے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل راجا رضوان عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل ان کا اختیار ہے جب کہ یہ کالجز کو اختیارات دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ایم ڈی سی کو یکساں فارمولا رائج کرنے کی ہدایات دی جائیں اور رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے تو عدالت حکم امتناع جاری کرے۔

عدالت نے رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ پر فوری حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل راجا رضوان عباسی کو ہدایت کی کہ آج ویسے بھی ہڑتال ہے آپ اپنی گزارشات جمع کروا دیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہم نے نوٹس جاری کرکے پی ایم ڈی سی حکام کو جمعہ کے روز عدالت بلا لیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری
  • ججز کیخلاف بیانات پر ایمان مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
  • ججزمخالف بیانات، ایمان مزاری کیخلاف توہین عدالت درخواست پر فیصلہ جاری
  • لاہور ہائیکورٹ نے27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
  • ایم ڈی کیٹ پالیسی بدلنے کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی حکام عدالت میں طلب
  • ایم ڈی کیٹ پالیسی میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر فریقین کو نوٹس
  • توہین مذہب کے ملزم کا15روز میں ٹرائل مکمل کرنے کاحکم
  • شیخ رشیداحمد کو عمرہ روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری