27ویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 6 کے کلاز 2 میں تبدیلی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
27ویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 6 کے کلاز 2 میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کلاز 2 کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 6 کے کلاز 2 میں ہائی کورٹ، سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے محمود خان اچکزئی نے 27ویں ترمیم کے بل کی کاپی پھاڑ دی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری27ویں آئینی ترمیم میں جوڈیشری سے متعلق مزید ترمیم کا امکان ہے، آرٹیکل 6 میں آئین معطل کرنے اور اس سے کھلواڑ کو سنگین غداری قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم میں کوئی تیکنیکی غلطی نہیں، قومی اسمبلی کے ایوان نے دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی میں کسی قسم کی ترمیم منظور ہوئی تو اس کی سینیٹ سے منظوری لی جائے گی، آج قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم پر ووٹنگ ہو جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں 27ویں آئینی ترمیم میں جوڈیشری سے متعلق مزید ترمیم کا امکان ہے جبکہ اجلاس میں امن و امان کی صورتِ حال اور دیگر امور پر غور ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی آرٹیکل 6
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد، 27 ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے پیش کی جائیگی
قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا جس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کریں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔آج کے اجلاس میں دو تعلیمی اداروں کے قیام کے حکومتی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور کروایا تھا، بل کی حمایت میں 64 ووٹ پڑے تھے جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا تھا۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔