گلگت، پاک فوج کے زیر اہتمام پانچ روزہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ورکشاپ میں پاکستان بھر سے مختلف شعبوں مثلا دفاع، سیاست، معیشت، میڈیا اور سول سوسائٹی سے ممتاز ماہرین اور مقررین کو مدعو کیا گیا اور اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ورکشاپ میں قومی سلامتی، دفاعی چیلنجز، سماجی ہم آہنگی، گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت، سرمایہ کاری، معاشی ترقی، میڈیا کا کردار، نوجوانوں کا ملکی ترقی میں مقام اور دیگر سماجی و علاقائی امور پر سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ (4th ایڈیشن) اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو قومی سلامتی، علاقائی چیلنجز اور موجودہ حالات سے متعلق جامع آگاہی دینا اور مثبت سوچ و ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ اس ورکشاپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں اراکینِ گلگت بلتستان اسمبلی، علمائے کرام، وکلاء، صحافی، طلبہ، سول سوسائٹی، سماجی کارکنان، نوجوان، اساتذہ اور ماہرین نےحصہ لیا۔ ورکشاپ میں پاکستان بھر سے مختلف شعبوں مثلا دفاع، سیاست، معیشت، میڈیا اور سول سوسائٹی سے ممتاز ماہرین اور مقررین کو مدعو کیا گیا اور اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ورکشاپ میں قومی سلامتی، دفاعی چیلنجز، سماجی ہم آہنگی، گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت، سرمایہ کاری، معاشی ترقی، میڈیا کا کردار، نوجوانوں کا ملکی ترقی میں مقام اور دیگر سماجی و علاقائی امور پر سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ شرکاء نے ماہرین سے ہر طرح کے سوالات کیے، جن کا انہیں مفصل جواب دیا گیا۔ورکشاپ کے دوران شرکا نے گلگت بلتستان اسمبلی، جی بی اسکاؤٹس ہیڈکوارٹرز اور دیگر اہم اداروں کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں اداروں کے امور کار اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ورکشاپ میں
پڑھیں:
جیل بھروں تحریک شروع کرکے انقلاب لایا جاسکتا‘اسلم فاروقی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ چونکہ استحصالی قوتوں کی جڑیں بہت مضبوط ہیں اس لیے استحصال زدہ ہر شخص اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر استحصالی قوتوں سے لڑنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر کے ایک مقامی ہوٹل میں پیغام پاکستان کے سربراہ سید عبد الباسط سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں 8فروری کے عام انتخابات کے نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے بعد بننے والی حکومت کے خلاف بڑے اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور جب نظریہ پاکستان کے تحفظ کی بات ہو یا آئین و قانون کی بالادستی کی بات ہو یا پھر ظلم کے نظام کو بدلنے کی بات ہو سب کو ایک ہونا پڑے گا ورنہ کچھ حاصل نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ اسوقت دھاندلی زدہ نتائج کی پیداوار حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک کی روح کے منافی اقدامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی, بیروزگاری و دیگر بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا مقصد انہیں آٹے دال میں الجھا کر عالمی طاقتوں کے ناپاک ایجنڈے کو پورا کرنا ہے تاہم اں حالات میں مذہبی و سیاسی جماعتیں جیل بھروں تحریک شروع کرکے اںقلاب پیدا کرسکتی ہیں۔