کراچی، دندناتے خونی ڈمپر نے رکشا ڈرائیور کو زندگی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر میں دنداناتے ہوئے ایک اور خونی ڈمپر کے جان لیوا حادثے میں رکشا ڈرائیور زندگی سے محروم ہوگیا جبکہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور سمیت دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن نیشنل ہائی وے پر ہونے والے اس جان لیوا حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے رکشا اور ہائی ایس وین بھی تباہ ہوگئی ہے، حادثے کے بعد ٹریفک پولیس کی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز ٹیم نے حادثے کو ڈمپر کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی قرار دے دیا اور ڈمپر پر ٹریکر نہ لگانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر کے ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ای چالان بھی جاری کر دیا ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور مالک کے خلاف قتل بالسبب کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحق مقدمہ درج کرلیا اور مؤقف اپنایا کہ تیز رفتار ڈمپر کے اناڑی ڈرائیور نے ہفتے کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن نیشنل ہائی وے پر رکشے، ہائی ایس وین اور کیبن کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں رکشا اور ہائی ایس وین تباہ ہوگئی اور رکشا ڈرائیور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹریفک پولیس نے حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈمپر گاڑی پر ٹریکر نصب نہ ہونے کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے ای چالان جاری کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ اور گاڑیوں کی مکمل نگرانی مؤثر بنانے کے لیے ٹریکر کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے اور متعدد مواقع پر ہدایات بھی جاری کیے جانے کے باوجود متعلقہ ڈمپر میں ٹریکر نصب نہیں کیا گیا جس پر خلاف ورزی کے تحت ای چالان جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں بغیر ٹریکر ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے چلنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے اور سڑکوں پر صرف وہی ڈمپر اور واٹر ٹینکر چل سکیں گے جن میں ٹریکر نصب ہو اور جن کا کنٹرول کراچی ٹریفک پولیس کے پاس موجود ہو۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن ڈمپر کی ٹکر سے جان لیوا حادثے میں رکشا ڈرائیور رحیم بخش کے جاں بحق اور دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس کی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے ڈمپر کے ڈرائیور محمد حسن کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثہ تیز رفتار اور ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا ہے، حادثے میں ہائی ایس وین کا ڈرائیور عبدالفتح شدید زخمی ہے اور دیگر زخمیوں میں کیبن شاپ کیپر علی حسن شاہ، ہائی ایس اور رکشے میں سوار 4 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ڈمپر کا فٹنس سرٹیفیکٹ بھی سامنے نہیں آیا، شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹریفک سیکشن ذوالفقار آباد کے ایس او انسپکٹر کی مدعیت میں دفعات 322، 337جی، 279 اور 109 کے تحت ڈمپر کے ڈرائیور اور مالک کے خلاف درج کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈمپر کے ڈرائیور شاہ لطیف ٹاو ن رکشا ڈرائیور ہائی ایس وین ٹریفک پولیس پولیس نے
پڑھیں:
محراب پور: گروہی تصادم میں ایک شخض جاں بحق، دوز خمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)گروہی تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ،ٹرانسپورٹر میں بھتہ کی تکرار پر تشدد میں ڈرائیور زخمی ہوگیا، گروہی تصادم کا واقعہ گاؤں سونہارو منگریو میں پیش آیا جہاں پر رشتہ دار کے گھریلو مسائل پر منگریو برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں ڈنڈے، اینٹیں چل گئیں، پولیس کے مطابق اس تصادم میں احمد منگریو نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں مسافر اڈے پر اسٹاٹر اور ڈرئیور کے درمیان بھتہ دینے کی تکرار پر ڈرائیور پر تشدد کے واقعہ میں وین ڈرائیور بشیر احمد جویو زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔