سٹی42: بانی کی پیرنی سے  تیسری بیوی بن جانےوالی بشریٰ کے متعلق دی اکانومسٹ میں تحقیقاتی رپورٹ شائع ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے  چئیرمین بیرسٹر گوہر نے تو اس رپورٹ کی تردید کر کے خاموشی اختیار کر لی لیکن بیرسٹر گوہر سے بہت پہلے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے  قریبی ترین معاون رہنے  والے عون چوہدری اس رپورٹ کے سچا ہونے کی گواہی دینے کیلئے سامنے آ گئے۔
عمران خان کے سابق معاون اور مشیرعون چوہدری نے بتایا ہے کہ  برطانوی جریدے کے آرٹیکل میں جو بھی چھپا ہے وہ بالکل درست ہے، شرم ناک ہےکہ وزیراعظم سرکاری فیصلے بیوی سے پوچھ کر کرتے تھے۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

 جب بشریٰ کے عمران خان پر غیر معمولی اور پراسرار اثر کا سکینڈل انٹرنیشنل نیوز آؤٹ لیٹ مین شائع ہو کر پاکستان مین بھی بحث کا موضوع بن گیا تو عون چوہدری نے بھی زبان کھول دی۔ عون چوہدری نے آج جمعہ کی شب بتایا کہ  سابق وزیراعظم عمران خان نے 25کروڑ عوام کا مذاق بنایا ہے، اس سے ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

عون چوہدری نے کہا، برطانوی جریدے کے آرٹیکل میں جو بھی چھپا ہے وہ بالکل درست ہے، شرم ناک ہےکہ وزیراعظم سرکاری فیصلے بیوی سے پوچھ کر کرتے تھے۔ 

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

 برطانوی نیوز آؤٹ لیٹ دی اکانومسٹ نے بشری  اور عمران خان نے طرزِ حکمرانی، عمران کی حکومت کے دوران اور اس سے پہلے کے واقعات کی مکمل تحقیقات کر کے اس پر خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس کی باٹم لائن یہ ہے کہ ایٹمی طاقت پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی تیسری بیوی کے زیر اثر اہم فیصلے کرتے رہے اور یہ خاتون خود جادو ٹونے میں مشغول رہتی تھی۔ دی اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ بشریٰ سے شادی نے ناصرف عمران خان کی ذاتی زندگی بلکہ اُن کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔

بھارتی کرکٹر کا خاتون کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ

سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ’روحانی مشاورت‘ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی، بشریٰ کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈےکو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی بشریٰ کی وجہ سے چھوڑی

شوکت خانم ہسپتال کا فراڈ سی ای او گرفتار

دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ایک رشتے دار نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ وہ کالا جادو کرتی ہیں، تاہم پی ٹی آئی نے ان باتوں کو ناراض ملازمین کی پھیلائی ہوئی بے بنیاد کہانیاں قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے بعد ایک دعوت میں جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران بشریٰ نے خود جہانگیر ترین سے کہا کہ میں نے سفید کپڑے اس لیے پہنے ہیں تاکہ آپ مجھے کالے جادو والی عورت نہ سمجھیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے اسی رات سمجھ لیا کہ پی ٹی آئی میں ان کا مستقبل نہیں، اور بعد میں پارٹی چھوڑ دی، جلد ہی پی ٹی آئی کے اندر بھی یہ تاثر پھیل گیا کہ اگر کسی نے بشریٰ پر تنقید کی تو وہ پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر حملے کا مقدمہ چلانے کی بجائے کمیشن بنانےکاحکم دےدیا

عون چوہدری کو کس وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا؟
برطانوی جریدے کی رپورٹ ک مین عون چوہدری کا بھی حوالہ موجود ہے۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق عون چوہدری بھی اسی بشریٰ کی وجہ سے زیرِعتاب آئے، عمران خان نے انہیں وزارتِ عظمیٰ کے عہدہ پر حلف برداری سے چند گھنٹے پہلے پیغام بھیجا کہ بشریٰ نے خواب میں دیکھا ہےکہ اگر وہ تقریب میں موجود ہوں گے  تو وہ (بشریٰ) شریک نہیں ہوں گی، اور اگلے دن عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

عمران خان کے گھر کے عملے اور قریبی ساتھیوں کے مطابق عمران خان سیاسی اور سرکاری فیصلوں سے پہلے بشریٰ سے رائے لیتے تھے اور ان کے کہنے پر لوگوں کی تصاویر بھیج کر ان کے متعلق چہرہ شناسی کرواتے تھے۔  یہاں تک کہ ایک بار فلائٹ چار گھنٹے تک رکی رہی، کیونکہ بشریٰ کے مطابق جہاز کی اڑان کا وقت موزوں نہیں تھا۔

عون چوہدری کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور وہ بشریٰ سے عمران خان کے نکاح کی تقریب میں بھی شریک تھے  جب کہ  اس سے قبل ریحام خان سے عمران کی دوسری شادی میں بھی  وہ عمران خان کےگواہ تھے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عون چوہدری نے جہانگیر ترین عمران خان کے دی اکانومسٹ رپورٹ کے کے مطابق

پڑھیں:

فیض حمید پر بشریٰ بی بی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام”دی اکانومسٹ”

برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” کی ایک حالیہ رپورٹ میں سابق انٹیلی جنس چیف جنرل فیض حمید پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ آئی ایس آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تعلقات کو نہیں کرایا تھا، تاہم اس کے اشارے ملے ہیں کہ اس تعلق کا فائدہ اٹھایا جا رہا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض سینئر فوجی حکام، بشمول ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ، اس بات سے ناخوش تھے کہ عمران خان اپنی بیوی کی رائے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ 2019 میں اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانے کا تعلق بھی بشریٰ بی بی سے جوڑا جاتا ہے، کیونکہ انہوں نے بشریٰ بی بی کی کرپشن کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا تھا۔
دی اکانومسٹ” کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی عمران خان کو فوج کے ساتھ مصالحت کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے تو وہ بشریٰ بی بی ہی ہیں، کیونکہ ان کا جھکاؤ فوج سے مفاہمت کی طرف ہے۔ تاہم، عمران خان کے قریبی حلقوں، بشمول ان کی بہن علیمہ خان، اور پارٹی کے سخت گیر ارکان اس مصالحت کے مخالف ہیں۔
اگر آپ چاہیں تو میں اس رپورٹ کو مزید تفصیل سے یا کسی خاص زاویے سے بھی پیش کر سکتا ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • " بشریٰ کے زیراثر عمران اپنے ایجنڈاکونافذکرنےمیں ناکام رہے"
  • برطانوی جریدے کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ، کے پی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • برطانوی جریدے کے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق انکشافات، عون چوہدری بھی بول پڑے
  • فیض حمید پر بشریٰ بی بی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام”دی اکانومسٹ”
  • جو سرکار جادو ٹونے سے چلے، اندازہ لگالیں اس نے ملک کے ساتھ اور کیا کِیا ہوگا، طلال چوہدری
  • بشریٰ بی بی پر برطانوی جریدے کی خصوصی رپورٹ کی شریف مصنفہ کے ہوشربا انکشاف
  • عمران خان دورِ حکومت میں بشریٰ بی بی کے غیر معمولی اثرات اور کردار کا انکشاف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے متعلق ، برطانوی جریدہ کے بڑے انکشاف
  • سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عالمی رپورٹ