برطانوی جریدے "دی اکانومسٹ" نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔ سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ”روحانی مشاورت“ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی۔بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔ بعض مبصرین کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ حساس ادارے کے کچھ افراد مبینہ طور پر ایسی معلومات بشری بی بی تک پہنچاتے تھے جنہیں بشریٰ بی بی عمران خان کے سامنے اپنی "روحانی بصیرت“ سے حاصل معلومات کے طور پر پیش کرتی تھیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

دنیا بھر میں ایک تہائی افراد سر درد کا شکار ہیں، تحقیقی رپورٹ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)اگر آپ کو بھی پابندی سے آدھے سر کا درد (مائیگرئن) ہوتا ہے، تو پھر آپ تنہا نہیں آپ کو ایسے بہت سے لوگوں کی کمپنی میسر آئے گی۔

معروف طبی میگزین دی لانسیٹ نیورولوجی کے دسمبر کے شمارے میں محققین ایک رپورٹ جاری کریں گے جس کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک شخص سر درد کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس بیماری سے تین ارب افراد متاثر ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال خاص طور پر خواتین کے لیے زیادہ سنگین ہے، کیونکہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انہیں مردوں کے مقابلے میں اپنی زندگی میں سر درد سے متعلق صحت کے مسائل دو گنا سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیقی ٹیم کے انویسٹی گیٹر اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایوا لیوایشن میں تحقیقی سائنس دان یووین ژو نے کہا کہ خواتین میں سر درد سے متعلق معذوری کی سطح مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہوتی ہے کیونکہ انہیں سر درد زیادہ مرتبہ اور طویل دورانیے تک رہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس کا پتہ لگانا دنیا بھر میں سردرد کی بیماریوں کی روک تھام اور ان کے مؤثر انتظام کو بہتر بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے 18 ممالک کے تقریباً 42,000 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تاکہ سال 2023 میں سر درد سے پیدا ہونے والے عالمی صحت کے مسائل کا اندازہ لگایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان دورِ حکومت میں بشریٰ بی بی کے غیر معمولی اثرات اور کردار کا انکشاف
  • عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ
  • بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران اپنا اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہے، برطانوی جریدہ
  • عمران کی بشریٰ سے شادی، ذاتی زندگی ہی نہیں انداز حکمرانی پر بھی سوالات
  • سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عالمی رپورٹ
  • دنیا بھر میں ایک تہائی افراد سر درد کا شکار ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • ملک میں تمباکو کے استعمال سے سالانہ 700 ارب روپے کے معاشی نقصانات کا انکشاف
  • عمران خان کا خیر خواہ ہوں، چاہتا ہوں وہ باہر آئیں: فیصل واوڈا
  • افغانستان کے متعلق، جنید اکبر نے بڑا انکشاف کر دیا