بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران اپنا اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہے، برطانوی جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس) برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔

سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ”روحانی مشاورت“ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔

بعض مبصرین کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ حساس ادارے کے کچھ افراد مبینہ طور پر ایسی معلومات بشری بی بی تک پہنچاتے تھے جنہیں بشریٰ بی بی عمران خان کے سامنے اپنی “روحانی بصیرت“ سے حاصل معلومات کے طور پر پیش کرتی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر؛ پولیس اسٹیشن میں دھماکا، 7 افراد ہلاک 27 زخمی پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی حج 2026کی دوسری قسط کی وصولی، نامزد برانچیں کل کھلیں رہیں گی اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچاتانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے، ملک احمد خان چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عالمی رپورٹ

ایک نئی غیر ملکی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کو بدعنوانی کے خلاف ایک عوامی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا اور اسلامی فلاحی ریاست کا وعدہ کیا، تاہم بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ان کی ذاتی اور سیاسی زندگی دونوں رخ بدل دیے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کے لیے درخواست کی سماعت

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی، جو پنجاب سے تعلق رکھنے والی صوفیانہ رجحان کی روحانی شخصیت ہیں، نے عمران خان کے روزمرہ فیصلوں سے لے کر سرکاری تعیناتیوں تک وسیع اثر و رسوخ استعمال کیا۔

روحانی اثر، رسومات اور غیر معمولی دعوے

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی زندگی اور حکومتی فیصلوں میں خوابوں، چہروں کے تجزیے (فیس ریڈنگ) اور روحانی رسومات کو حد سے زیادہ اہمیت دی جاتی رہی۔

سابق ملازمین نے دعویٰ کیا کہ بنی گالا میں گوشت، جانوروں کے سروں اور جگر کے ذریعے بدروحوں سے نجات جیسے اعمال کیے جاتے تھے، جس سے قومی قیادت کے گرد توہم پرستی کا ماحول اجاگر ہوتا ہے۔

بشریٰ بی بی کا مبینہ اثر و رسوخ اور بنی گالا میں خوف

رپورٹ میں ایک سابق کابینہ رکن کے حوالے سے کہا گیا کہ حکومتی معاملات میں بشریٰ بی بی کی ’مکمل مداخلت‘ تھی۔

دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں، سرکاری امور اور یہاں تک کہ پروازوں کے وقت بھی بشریٰ بی بی کی منظوری سے طے پاتے تھے، جس کی وجہ سے اندرونی حلقوں میں خوف اور غیر یقینی کیفیت پیدا ہوتی تھی۔

پی ٹی آئی کے اپنے حلقوں کی شکایات اور بلیک میجک کے الزامات

رپورٹ میں جہانگیر ترین سمیت پارٹی کے اہم حمایتیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بعض لوگوں نے ’کالے جادو‘ کے استعمال پر تشویش ظاہر کی، اور مبینہ طور پر انہی خدشات کے بعد بعض وفادار شخصیات کو الگ کر دیا گیا۔

اس اقدام  سے یہ تاثر مضبوط ہوا کہ پارٹی فیصلے کسی باقاعدہ ادارہ جاتی نظام کے تحت نہیں بلکہ ذاتی پسند یا ناپسند کے مطابق ہوتے رہے۔

فوجی اسٹیبلشمنٹ کا کردار اور اندرونی روابط کا دعویٰ

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2018 میں عمران خان کی کامیابی فوج اور آئی ایس آئی کی مدد سے ممکن ہوئی، جو PTI کے ’احتسابی انقلابی‘ نعرے سے متصادم ہے۔

کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایس آئی کے بعض عناصر مبینہ طور پر بشریٰ بی بی سے وابستہ پیران کے ذریعے معلومات عمران خان تک پہنچاتے رہے، جس سے ان کے روحانی یقین کو تقویت ملتی رہی۔

عاصم منیر کی برطرفی اور مفاداتی بیانیہ

رپورٹ میں دعویٰ ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اس وقت ہٹایا گیا جب انہوں نے مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کے گرد کرپشن کی نشاندہی کی۔ اس اقدام کو عمران خان کے ’اصولوں پر مبنی سیاست‘ کے دعوے سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔

وعدے، ناکامیاں اور قانونی نتائج

رپورٹ کے مطابق عمران خان اپنے بڑے انتخابی وعدے، لاکھوں گھروں اور ملازمتوں، پر عمل درآمد نہ کر سکے اور بعدازاں خود اعتراف کیا کہ ایک مدت میں ایسا ممکن نہ تھا۔

معاشی بحران، سیاسی محاذ آرائی اور اسٹیبلشمنٹ سے تنازع کے بعد وہ عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے باہر کیے گئے۔

بعد ازاں توشہ خانہ تحائف اور القادر یونیورسٹی کیس سمیت متعدد مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کو جیل بھیج دیا گیا، جس سے عمران خان کی ’صاف ہاتھ‘ والی سیاسی شناخت کو شدید دھچکا لگا۔

عمران خان کی مقبولیت اور تنقیدی بیانیہ

اگرچہ عمران خان پر پابندیوں اور میڈیا خاموشی کے باوجود وہ عوامی سطح پر اب بھی ’اخلاقی اتھارٹی‘ کے طور پر سمجھے جاتے ہیں، مگر ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ سادہ لوح ثابت ہوئے، غلط لوگوں کے اثر میں آئے، روحانی اور غیر رسمی کرداروں پر حد سے زیادہ بھروسہ کیا اور اسی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر اقتدار حاصل کیا جس کے خلاف آج لڑ رہے ہیں۔

سیاسی تحریک، شخصی مرکزیت اور تشدد کا تاثر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک باقاعدہ ادارہ جاتی پارٹی کے بجائے ایک شخصیت،عمران خان کے گرد گھومتی رہی۔ ان کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنوں کی جانب سے بعض عسکری اور تاریخی تنصیبات پر حملوں نے PTI کے ’اداروں کے محافظ‘ بیانیے کو کمزور کیا۔

یہ رپورٹ مجموعی طور پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ایک ایسے جوڑے کے طور پر پیش کرتی ہے جنہوں نے سیاست، روحانیت اور طاقت کے غیر رسمی ذرائع کو یکجا کر کے ایک متنازع حکومتی ماڈل تشکیل دیا، جو بالآخر انہی پر الٹ آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹیبلشمنٹ بشریٰ بی بی جنرل عاصم منیر عمران خان

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی پر برطانوی جریدے کی خصوصی رپورٹ کی شریف مصنفہ کے ہوشربا انکشاف
  • برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ، عمران کی شادی اور انداز حکمرانی پر سوالات اٹھ گئے
  • عمران خان دورِ حکومت میں بشریٰ بی بی کے غیر معمولی اثرات اور کردار کا انکشاف
  • عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے متعلق ، برطانوی جریدہ کے بڑے انکشاف
  • عمران کی بشریٰ سے شادی، ذاتی زندگی ہی نہیں انداز حکمرانی پر بھی سوالات
  • سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عالمی رپورٹ
  • عمران خان کا خیر خواہ ہوں، چاہتا ہوں وہ باہر آئیں: فیصل واوڈا
  •  زمینوں کی رجسٹریشن میں انقلاب، جعلی انتقالات ختم کرنے کے لیے نئے قوانین نافذ