تحریک طالبان جنوبی پنجاب پہنچ گئی (ویڈیو رپورٹ)
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام ٹائمز: تحریک طالبان جنوبی پنجاب کے سربراہ عمر معاویہ کی جانب سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں اسکا کہنا تھا کہ تحریک طالبان جنوبی پنجاب پہنچ چکی ہے اور سکیورٹی اداروں پر حملوں کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔ عمر معاویہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سکیورٹی اداروں اور حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری کارروائیاں اب جنوبی پنجاب میں بھی ہونگی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد تحریک طالبان پاکستان نے جنوبی پنجاب کا رخ کر لیا ہے، گذشتہ روز تحریک طالبان جنوبی پنجاب کے سربراہ عمر معاویہ کی جانب سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں اس کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان جنوبی پنجاب پہنچ چکی ہے اور سکیورٹی اداروں پر حملوں کے لیے تیاری کی جا رہی ہے۔ عمر معاویہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سکیورٹی اداروں اور حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری کارروائیاں اب جنوبی پنجاب میں بھی ہوں گی۔ علاوہ ازیں اسلام ٹائمز کو موصول ایک دوسری ویڈیو میں طالبان جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دیکھے گئے ہیں، اس ویڈیو میں طالبان سرعام اسلحہ اٹھائے ایک سرکاری سکول کے سامنے موجود ہیں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک طالبان جنوبی پنجاب سکیورٹی اداروں کہنا تھا کہ عمر معاویہ
پڑھیں:
کالعدم تحریک لبیک کیلئے قانونی شکنجہ مزید سخت، نیا حکم نامہ جاری
کالعدم ٹی ایل پی کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں
محکمہ داخلہ پنجاب کابورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلہ
پنجاب حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردیے گئے ہیں۔صوبے بھر میں ٹی ایل پی کے نام پر موجود جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔چیٔرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی سرپرستی میں اس سے متعلق فیصلہ ہوا تھا۔سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ اور سیکرٹری کوآپریٹو سمیت دیگر محکموں کو مراسلے جاری کر دیے گئے۔تحریک لبیک کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا۔