وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ یہ تحریک پی پی آزاد کشمیر اور ن لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے اور اس پر 17 سے زائد ممبران اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے ممبران نے سیکریٹری اسمبلی کے جمع کرائی جب کہ پی پی کی جانب سے فیصل ممتاز راٹھور کو نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ہی اسپیکر اسمبلی سے فوری طور پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی ہے۔آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی 3 دن کے بعد اور 7 دن تک نئے وزیراعظم کا چناؤ کرانے کے پابند ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک، پی پی پی، ن لیگ اور مسلم کانفرنس کی مدد سے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چوہدری انوار الحق سے حکومتی جماعتوں کے ممبران کی بڑی تعداد شدید ناراض ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد
پڑھیں:
پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی
—فائل فوٹوپیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔
تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔
فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔
فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہیں۔