17 نومبر (پیر) کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی جانب سے 17 نومبر کو ضلع شہید بینظیرآباد میں مقامی تعطیل کا اعلان، ضروری و بنیادی خدمات انجام دینے والے محکمے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
نواب شاہ کے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی جانب سے ضلع میں 17 نومبر 2025ء بروز پیر کو مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ حضرت سید علی اصغر شاہ المعروف سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس مبارک کے موقع پر کیا گیا ہے جاری کردہ ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ضلع شہید بینظیر آباد کی حدود میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں اور متعلقہ اداروں میں مقامی تعطیل ہوگی۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
محکمہ صحت، پیپلز میڈیکل اسپتال، میونسپل سروسز اور دیگر بنیادی و ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے 17 نومبر کو معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔