پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے۔
پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی و مجاز مقاصد کےلیے وی پی این سروس فراہم کرسکیں گی۔ صارفین اب رجسٹریشن لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کرسکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی اے
پڑھیں:
بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند رہے گی، شہری علاقے مستثنی
کوئٹہ:بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل رہے گی، تاہم شہری علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کو روکنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری علاقے اس بندش سے مستثنیٰ ہوں گے اور وہاں موبائل ڈیٹا سروس کی فراہمی جاری رہے گی۔