سعودی عرب میں رالی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سعودی عرب نے رالی ڈاکار سعودی عرب 2026 کی ساتویں ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ عالمی موٹر اسپورٹس ایونٹ 3 سے 17 جنوری 2026 تک مملکت کے مختلف خطّوں میں منعقد ہوگا۔
اعلان جدہ کے کورنیش سرکٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا گیا، جہاں رالی کے نئے راستے سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔ تقریب میں شہزادہ خالد بن سلطان العبدالله الفیصل کے ساتھ یونین کے بین الاقوامی نمائندوں اور وزارتِ کھیل کے افسران نے شرکت کی۔
’ہر ایڈیشن سعودی جذبے اور جدت کی نئی کہانی ہے‘، شہزادہ خالد بن سلطانشہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل نے کہا کہ رالی ڈاکار نہ صرف مملکت کے قدرتی حُسن کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے بلکہ سعودی عرب کی کھیلوں کے میدان میں بڑھتی ہوئی عالمی شناخت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکار 2026 کا نیا راستہ ساحلی ریت سے لے کر بلند پہاڑی سلسلوں تک سعودی عرب کے زمینی تنوع کو غیر معمولی انداز میں اجاگر کرے گا۔
انہوں نے سعودی ڈرائیور یزید الراجحی کو ’سعودی خواب کی عملی تعبیر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں نوجوانوں کے لیے ترغیب کا باعث ہیں۔ پروگرام کا مقصد نئے ڈرائیورز اور نیوی گیٹرز کو تیار کر کے عالمی سطح کے مقابلوں میں نمایاں مقام دلانا ہے۔
812 مقابلہ باز — 69 ممالک — 7994 کلومیٹر کا سفرجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:
812 مقابلہ باز رالی میں حصہ لیں گے
یہ مقابلہ باز 69 ممالک کی نمائندگی کریں گے
39 خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہوں گی
رالی کے لیے 433 گاڑیاں مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیں گی
کل فاصلہ 7994 کلومیٹر ہوگا
جن میں سے 4840 کلومیٹر خصوصی ٹائمنگ مراحل ہوں گے
رالی کا آغاز اور اختتام ساحلی شہر ينبع میں ہوگا، جب کہ راستہ العلا، حائل، ریاض، وادی الدواسر، بیشہ اور الحناکیہ سے گزرتا ہوا دوبارہ ينبع پہنچے گا۔
یزید الراجحی کو خراجِ تحسین، نوجوان ڈرائیور منتخبپریس کانفرنس کے دوران سعودی ڈرائیور یزید الراجحی کو ڈاکار 2025 میں تاریخی سعودی فتح پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
مزید برآں، نوجوان ڈرائیور حمزہ باخشب اور عبداللہ الشقاوی کو ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے منتخب کیے جانے کا اعلان کیا گیا، جس کا مقصد نئی موٹر اسپورٹس صلاحیتوں کی تیاری اور عالمی مقابلوں میں موثر شرکت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔