سعودی وزارت حج نے زائرین کے لیے خصوصی آگاہی گائیڈز جاری کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عام اوقاف اتھارٹی کے تعاون سے مختلف ممالک کے زائرین کے لیے ثقافتی اور لسانی لحاظ سے تیار کردہ آگاہی گائیڈز متعارف کرائے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کے لیے تیاری کے مرحلے سے لے کر وطن واپسی تک معلومات، رویوں اور تنظیمی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گائیڈز 1447 ہجری کے حج کانفرنس اور نمائش کے دوران پیش کیے گئے، جس کا موضوع تھا: ’مکہ سے دنیا تک‘۔ وزارت کے زائرین آگاہی مرکز اور اوقاف اتھارٹی کی معاونت سے یہ اقدام زائرین کی ثقافت اور ضروریات کے مطابق متعدد زبانوں میں تیار کیا گیا ہے تاکہ معلومات واضح اور قابلِ رسائی ہوں۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
گائیڈز کی لائبریری میں ان ممالک کے لیے 22 اہم کٹس شامل ہیں جہاں زیادہ تعداد میں زائرین آتے ہیں، جبکہ دیگر ممالک کے لیے مختصر گائیڈز بھی دستیاب ہیں۔ یہ گائیڈز بصری اور انٹرایکٹو مواد پر مشتمل ہیں اور کیو آر کوڈز کے ذریعے ڈیجیٹل مواد تک رسائی ممکن بناتے ہیں۔
زائرین کو یہ گائیڈز وزارت کی ویب سائٹ، حج زائرین کے دفاتر، سروس کمپنیوں اور سفارتی چینلز کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی مادری زبان میں حج کے دوران اور قبل از آمد معلومات حاصل کر سکیں۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کسٹم ڈیکلیریشن کے نئے اصول و ضوابط جاری کر دیے
یہ اقدام وزارت حج اور اوقاف اتھارٹی کی جانب سے زائرین کے لیے خدمات کو مزید مربوط بنانے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق حج اور عمرہ کے زائرین کے معیارِ خدمات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آگاہی گائیڈز حج زائرین سعودی وزارت حج و عمرہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: زائرین کے لیے
پڑھیں:
بھارت کو نئی دہلی دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی، مارکو روبیو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔
کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن حکومت نے بھارتی حکام کو تکنیکی اور تحقیقاتی تعاون کی پیشکش کی، تاہم بھارت کے پاس اپنی سطح پر مکمل تحقیقات کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، اس لیے ممکن ہے کہ انہیں ہماری مدد کی ضرورت نہ پڑے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا دہشت گردی کے ہر واقعے کی مکمل مذمت کرتا ہے اور ایسے حملوں کے پیچھے موجود عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کو ضروری سمجھتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے آئندہ ہفتے واشنگٹن کے دورے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران کئی اہم اقتصادی و دفاعی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان کچھ معاملات حتمی مراحل میں ہیں، اور امید ہے کہ ملاقات کے نتیجے میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔