لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز سے ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل کِم سینگ ہائپ (Kim Sang-hyup) نے برازیل کے شہر بیلم میں منعقد کوپ 30کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔  ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔ جی جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش کی۔ جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ مریم نواز اورکِم سینگ ہائپ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے مقابلے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کِم سینگ ہائپ نے پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری،  سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اقدامات کو  سراہا۔  کوپ 30 کانفرنس سے مریم نواز  کے خطاب کی  تعریف کی۔  ماحولیاتی بہتری کے ویژن اور جذبے کو بھی سراہا۔ کِم سینگ ہائپ نے وزیراعلیٰ  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ویژن سے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ آپ کے ساتھ ملکر ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔  مریم نواز نے کہا آپ کے تجربات اور معاونت سے ماحولیاتی بہتری کے ویژن کو آگے بڑھانا ہمارے لئے اہم ہے۔ مریم نواز نے کِم سینگ ہائپ اور جی جی جی آئی کی ماحولیاتی بہتری کے لئے خدمات کو سراہا۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں اپنی حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کاربن فنانس کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنیوالا ادارہ ہے۔ جی جی جی آئی گرین گروتھ کے فروغ کیلئے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں گرین مالی امداد کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ جی جی جی آئی پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت نکات کو عملی جامہ پہنانے اور کاربن ٹرانزیکشن فیسیلٹی (سی ٹی ایف) جیسی سہولیات کی فراہمی پر عملدرآمد کرتی ہے۔ یہ عالمی ادارہ ممالک کو بین الاقوامی کاربن مارکیٹس میں شرکت کیلئے معاونت فراہم کرتی ہے۔ جی جی جی آئی پاکستان کے تین پہلوؤں میں مدد کرے گا۔ جی جی جی آئی کے تعاون سے پنجاب اپنے موجودہ موسمیاتی بہتری کے کردار کے ساتھ گرین فنانسنگ کی عالمی مارکیٹ میں داخل ہو سکے گا۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن پروگرامز، سْتھرا پنجاب، ای موبیلٹی، اینٹی سموگ مٹیگیشن پروجیکٹس اور پلانٹ فار پاکستان پنجاب کیلئے ممکنہ گرین فنانسنگ پراجیکٹس بن سکیں گے۔ جی جی جی آئی 2012ء میں اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کی کانفرنس (ریوپلس20) میں تشکیل دیا جانے والا عالمی اتحاد ہے۔ 18 بنیادی ارکان سے قائم ہونے والی جی جی جی آئی کے ارکان کی تعداد 2024 تک 50 ہو چکی ہے جبکہ 29 ممالک پارٹنر ہیں۔ جبکہ مریم نواز نے نشتر کالونی میں گٹر میں گر کر پانچ سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ افسوسناک واقعے پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ماحولیاتی بہتری کے ک م سینگ ہائپ گرین گروتھ مریم نواز

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا