اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کی 15 اور 16 نومبر کو پاکستان آمد، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اس موقع پر ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کا یہ سرکاری دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دو طرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسیع بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اردن پاکستان شاہ اردن شاہ عبداللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان شاہ اردن شاہ عبداللہ شاہ عبداللہ دوم اردن کے
پڑھیں:
چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا کا دورۂ سعودی عرب، اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں
تصویر سوشل میڈیا۔پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی اور دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا، پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی، جبکہ سعودی وفد کی سربراہی معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور نے کی۔
اجلاس کے دوران دونوں جاری دفاعی تعاون کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور وژن 2030 کے تحت اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نئے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کے عزم کو دہرایا۔