data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ کے مطابق چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام زیادہ مضبوط رہیں گے۔ اس وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے اور 21 منٹ ہو گی۔

چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری متوقع ہے، اور غروبِ آفتاب کے بعد تقریباً 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا، چاند کی روشنی 1.

58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے نظر آنے کے امکانات مضبوط سمجھے جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، اور موسم سازگار ہونے کی صورت میں چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ اگر چاند نظر آ گیا تو یکم جمادی الثانی یکم 22 نومبر کو متوقع ہے۔

چاند دیکھنے کی یہ اطلاع نہ صرف عام مسلمانوں کے لیے اہم ہے بلکہ اسلامی کیلنڈر کے مطابق اہم تقریبات، جیسے عید، روزے اور دیگر مذہبی دنوں کی تعین میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہر مہینے کے آغاز میں ہلال کی رویت اسلامی مہینوں کی شروعات کی بنیاد ہوتی ہے، جس سے روزے، عید اور دیگر عبادات کا وقت درست کیا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چاند کی

پڑھیں:

فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فلپائن میں تباہ کن سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ (مقامی نام ’اُوان‘) کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مشرقی اور شمالی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شب مرکزی جزیرے لوزون کے صوبہ اورورا میں ٹکرانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ’فنگ وونگ‘ اتوار کو شدت اختیار کرتے ہوئے سپر طوفان میں تبدیل ہو گیا، جو اب 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ پیدا کر رہا ہے۔

فلپائنی محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں خطرے کے انتباہی سگنلز جاری کر دیے ہیں۔ جنوبی مشرقی لوزون کے علاقوں، خصوصاً کاتانڈوانیز، کیمارینیز نورتے اور کیمارینیز سور میں سگنل نمبر 5 جو کہ سب سے زیادہ خطرے کی سطح ہے نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ دارالحکومت منیلا اور اس کے گردونواح میں سگنل نمبر 3 جاری ہے۔

فلپائن کے مشرقی علاقے ایسٹرن وِسایاز میں کئی مقامات پر بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ فلپائن کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنے سامان کے ساتھ کشتیوں سے اتر کر ٹرکوں میں سوار ہو رہے ہیں تاکہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو سکیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خراب موسم کے باعث 300 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے ساتھ شدید بارشیں، طغیانی اور تیز ہوائیں ملک کے کئی ساحلی علاقوں میں تباہی مچا سکتی ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال، جو 1 لاکھ سے زائد مکڑیوں کا گھر بھی ہے
  • محکمہ موسمیات کی جمادی الثانی 1447ھ کے چاند سے متعلق پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • خواب دیکھنے والے کہاں ہیں؟
  • آذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا
  • 2026 کے حوالے سے مشہور نابینا نجومی بابا وانگا کی حیران کن پیشن گوئیاں
  • پنجاب میں افرادباہمت معذوری کے لیےموبائل ایپ کا اجرا
  • صوبہ بلوچستان میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ؛محکمہ داخلہ کا نوٹی فکیشن جاری