فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
فلپائن میں تباہ کن سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ (مقامی نام ’اُوان‘) کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مشرقی اور شمالی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شب مرکزی جزیرے لوزون کے صوبہ اورورا میں ٹکرانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ’فنگ وونگ‘ اتوار کو شدت اختیار کرتے ہوئے سپر طوفان میں تبدیل ہو گیا، جو اب 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ پیدا کر رہا ہے۔
فلپائنی محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں خطرے کے انتباہی سگنلز جاری کر دیے ہیں۔ جنوبی مشرقی لوزون کے علاقوں، خصوصاً کاتانڈوانیز، کیمارینیز نورتے اور کیمارینیز سور میں سگنل نمبر 5 جو کہ سب سے زیادہ خطرے کی سطح ہے نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ دارالحکومت منیلا اور اس کے گردونواح میں سگنل نمبر 3 جاری ہے۔
فلپائن کے مشرقی علاقے ایسٹرن وِسایاز میں کئی مقامات پر بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ فلپائن کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اپنے سامان کے ساتھ کشتیوں سے اتر کر ٹرکوں میں سوار ہو رہے ہیں تاکہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو سکیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خراب موسم کے باعث 300 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے ساتھ شدید بارشیں، طغیانی اور تیز ہوائیں ملک کے کئی ساحلی علاقوں میں تباہی مچا سکتی ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مقامات پر
پڑھیں:
پنجاب میں 8لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں 8لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 6لاکھ 32ہزار کاشتکاروں نے 2ارب 54کروڑ روپے کے قرض استعمال کرلئے،گندم کے سیزن میں کاشتکاروں نے 100ارب کی زرعی مداخل خریدیں،کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کیلئے 90ارب روپے دیئے گئے،کاشتکاروں نے 57ارب روپے کی اقساط ادا کردیں،3لاکھ کاشتکاروں نے 30ارب کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہناتھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،پنجاب کا کاشتکار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں،پنجاب کے کاشتکار کو خودمختار اورخوشحال دیکھنا میرا خواب ہے،کاشتکاروں نے قرض کی بروقت ادائیگی سے مثال قائم کی ہے۔
کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
مزید :