بلوچستان میں کم بارشیں ، محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ دس ماہ کے دوران 80 فیصد کم بارشیں کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔
بلوچستان میں خشک سالی کے بادل منڈلانے لگے ، نیشنل ڈرائوٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل کا کہنا ہے کہ متوقع خشک سالی سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کی 80 فیصد لائیو اسٹاک کا دارومدار چراگاہوں پر ہے اگر یہ چرا گاہیں خشک ہو گئیں تو لائیو اسٹاک کے ساتھ مالدار بھی متاثر ہوں گے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں خشک سالی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی نگرانی رکھنے ضلعی رابطہ کمیٹیوں کو فعال بنانے آگاہی مہم معلومات کے تبادلے اور بروقت اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خشک سالی
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔