Jang News:
2025-11-01@01:17:58 GMT

کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو کو منتقل نہ کیا جا سکا

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو کو منتقل نہ کیا جا سکا

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

عدالتی حکم کے باوجود کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو کو منتقل نہ کیا جا سکا، رواں ہفتے طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقلی کا امکان ہے۔

محکمۂ جنگلی حیات سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرینرز ریچھ کو خود سے پنجرے میں آنے جانے کی تربیت دے رہے ہیں، اسلام آباد میں رانو کو قدرتی ماحول سے مانوس کیا جائے گا، پھر رانو کو جوڑی کے طور پر گلگت بلتستان منتقل کیا جائے گا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی سے متعلق فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 17 اکتوبر کو سرکاری حکام نے رانو کی منتقلی کیلئے دو ہفتوں کا وقت مانگا تھا۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی قائم کردہ کمیٹی کو چڑیا گھر کے دورے اور جانوروں کی حالت سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

حکومت نے کراچی چڑیا گھر سے رانو کی اسلام آباد منتقلی کا آغاز کر دیا: عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ 22 اکتوبر کو کمیٹی ارکان کو خط لکھنے کے باوجود تاحال کسی رکن کا جواب نہیں آیا ہے۔ ابھی تک رانو کی منتقلی کے لیے پنجرہ تیار نہیں ہوسکا۔ پنجرہ تیار ہونے کے بعد رانو کو مانوس ہونے میں بھی وقت لگے گا۔ اسلام آباد سے آئی ٹیم نے رانو کا معائنہ کیا ہے۔ ٹیم نے رانو کے جسم پر تین زخموں میں کیڑوں کی تصدیق کی ہے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم ہدایت دیتے ہیں آج چار بجے چڑیا گھر کے معائنے کے لیے جائیں جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دن کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ جانوروں کا معائنہ کیا جائے۔ 

عدالت نے کمیٹی اور مبصرین کو 2 نومبر کو چڑیا گھر کے دورے اور جانوروں کے معائنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر تک دورے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو رانو کو رانو کی

پڑھیں:

کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی فائرنگ سے عادل حسین شہید

شہید عادل حسین کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان عادل حسین شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں دہشتگردوں نے شیعہ جوان عادل حسین کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے عادل حسین کو شہید کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عادل حسین کے جسد خاکی کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ بعد ازاں ورثا کی جانب سے شہید عادل حسین کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ سپر ہائی وے پر نامعلوم شخص کئی گاڑیوں سے کچلا گیا، لاش سرد خانے منتقل
  • کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی فائرنگ سے عادل حسین شہید
  • کراچی کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں
  • سیشن عدالت کا علی امن گنڈاپورکو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
  • سندھ حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے‘ وسائل تو لیتی ہے مسائل حل نہیں کرتی‘منعم ظفر
  • اسلام آباد، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 20نومبر تک ملتوی
  • سندھ حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے، منعم ظفر خان
  • ’رانو‘ کو کراچی سے اسلام آباد کب اور کیسے منتقل کیا جائے گا؟
  • علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم