سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے والا ٹی ایل پی کا رہنما گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے رہنما کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق ملزم معاویہ نے عوام کو فیک نیوز کے ذریعے سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، ٹی ایل پی کے رہنما معاویہ نے سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس غلط خبریں پھیلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی غلط ویڈیوز سے شہروں کا امن خراب ہوا اور عوام میں بے چینی پیدا کی گئی، ملزم کے موبائل سے متعدد پروپگنڈے پر مشتمل ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے مزید بتایا کہ ملزم معاویہ کو شیخوپورہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز کے ذریعے عوام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کیخلاف نفرت پیدا کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت کاایکس پردوبارہ پابندی لگانے کا عندیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پیٹ فارمز سے اپنے دفاتر پاکستان میں بنائے کا مطالبہ کیا جبکہ تعاون نہ کرنے پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے اس حوالے سے ملکی و غیر ملکی میڈیا سے منسلک صحافیوں کو بریفنگ دی۔
طلال چودھری نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف ایکشن ہوگا، 24 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق باقاعدہ انتباہ جاری کیا تھا جس میں ان کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ انتباہ میں واضح کیا تھا کہ دہشتگرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز آزادانہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ مختلف طریقوں سے دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے۔
کچھ سوشل میڈیا ایپ کا رسپانس دہشتگردی پر انتہائی کمزور ہے، دہشتگردی میں ملوث 19 اکاو¿نٹس بھارت اور 28 افغانستان سے آپریٹ ہو رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا پاکستان میں دفاتر بنانے کا مطالبہ دوبارہ دہرایا جاتا ہے، چائلڈ پورنوگرافی کا ڈیٹا آٹو ڈیلیٹ ہو سکتا ہے تو دہشتگردی کا مواد کیوں نہیں؟
’اے آئی کے ذریعے دہشتگردی میں ملوث اکاو¿نٹس کا مواد آٹو ڈیلیٹ کیا جائے۔ افغانستان سے 40 کالعدم تنظیموں کے آپریٹ ہونے کے واضح فٹ پرنٹس موجود ہیں۔
پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی اور مضبوط دیوار ہے، یہ دیوار کمزور ہوئی تو دہشتگردی کی آگ مغرب تک پھیل سکتی ہے۔
وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان سے متعلق دوہرا معیار رکھتے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ویڈیوز 24 گھنٹے میں ڈیلیٹ کر دی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایکس دہشتگردی میں ملوث اکاو¿نٹس کے آئی پی ایڈریس فراہم نہیں کرتا، تعاون نہ کیا گیا تو برازیل ماڈل یعنی ایکس کی بندش اور جرمانوں کا نفاذ ہو سکتا ہے، معاملے پر عالمی عدالت سے رجوع کرنا بھی ممکن ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت نے ایکس پر دو سال تک پابندی برقرار رکھی تھی۔