حیدرآباد : پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 6ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251026-8-4
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کیمطابق سیری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان ضمیر علی پریو اور قدیر بروہی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔حالی روڈ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم یحییٰ اور ملزم سلمان عرف سلو بلوچ کے قبضے سے 10 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری جانب مکی شاہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم اسماعیل پٹھان کے قبضے سے 70 عدد مین پوری اور ملزم ساجد خان غوری پٹھان کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پرمقدمہ درج کرلیا گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے قبضے سے پولیس نے
پڑھیں:
کراچی: چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم کے کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم کے کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 45 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ملازم کے 4 بینک اکاؤنٹس اور اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 86 لاکھ کی ٹرانزیکشن کے شواہد ملے۔
کراچی میں ساحل پولیس نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کے الزام میں گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چرانے کا انکشاف کیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے ملزم نے چوری کی رقم سے کراچی میں فلیٹ، ہری پور و اسلام آباد میں پلاٹ خریدے، ملزم کی ایک مسافر وین بھی ہے جو ہری پور روٹ پر چل رہی ہے۔
ملزم سے 1 کروڑ روپے مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا ہے، ملزم کو ڈیفنس کے رہائشی بزرگ جوڑے نے 8 برس قبل ملازمت پر رکھا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ جوڑے کو بیرون ملک مقیم بیٹا اور بیٹی ماہانہ بھاری رقم بھیجتے تھے، 4 سال قبل بزرگ کا انتقال ہوا تو ملزم معمر خاتون کی دیکھ بھال کرتا رہا، اس ہی دوران چوری شروع کی۔