اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایک اور مفرور ملزم کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

محسن نقوی کے مطابق ملزم تیمور حسن قتل کے کیس میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ چار برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھا۔ یف آئی اے انٹرپول سعودی عرب سے ملزم کو پاکستان لے آئی۔

وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس ایف آئی اے نے جاری کیے تھے، جس کے بعد اس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔

تیمور حسن کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے باقاعدہ کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور میں وارداتوں کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

ڈولفن اسکواڈ نے شہر میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم فیصل نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 100 وارداتیں کیں۔  

ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد سے گرفتار کیا۔

ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ 

گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہونے والا ملزم چار سال بعد گرفتار
  • لاہور میں وارداتوں کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار
  • قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • کراچی، لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار سے چاندی چوری، ملزم گرفتار
  • ریاض سے دوحہ کا سفر 2 گھنٹے میں، سعودیہ اور قطر کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل لنک کے معاہدے پر دستخط
  • لاہور؛ 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی؛ باپ بیٹے کے قتل میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم 22 سال بعد گرفتار
  • کراچی: 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار