محمد صلاح لیورپول سے ناراض، چیمپینز لیگ اسکواڈ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
لیورپول کے مسلسل تین میچوں میں بینچ پر بیٹھنے کے بعد محمد صلاح لیورپول سے ناراض ہوگئے۔
33 سالہ مصری فٹ بالر نے کہا کہ ناکامی کا ملبا ڈال کر انہیں ’قربانی کا بکرا‘ بنایا جارہا ہے۔
انٹرویو کے فوراً بعد صلاح کو چیمپینز لیگ اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا، منیجر سلٹ نے وضاحت کی کہ یہ کوئی سزا نہیں بلکہ اسکواڈ سلیکشن کا فیصلہ ہے۔
لیورپول کے سابق کپتان جیمی کیراگر نے صلاح کے بیان کو کلب اور مینیجر پر دباؤ ڈالنے کے لیے حربہ قرار دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی پرو لیگ نے صلاح کے ساتھ دو سو ملین ڈالر کے معاہدے کی تیاری تیز کردی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے 3 اہم کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
نیوزی لینڈ کے تین اہم کھلاڑی انجری کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیسٹ سے باہر ہونے والوں میں کیوی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر میٹ ہینری، ناتھن اسمتھ اور آل راؤنڈر مچل سینٹنر شامل ہیں۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر فرائض انجام دینے والے گلین فلپس کو باقاعدہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اسی طرح، پہلے ٹیسٹ کے دوران متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں فرائض نبھانے والے ڈیرل مچل کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیرل مچل مڈل آرڈر میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔
وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلنڈل پہلے ہی کرائسٹ چرچ میں پہلے دن بیٹنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہونے کے بعد ویلنگٹن کے لیے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
تجربہ کار بلے باز ٹام بلنڈل کی جگہ مچل ہیے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
کیوی بورڈ نے اسکواڈ میں فاسٹ بولر کرسٹین کلارک کو بھی شامل کیا ہے۔