لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025(چوتھی ترمیم)پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا ،کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار تک جرمانہ ہوگا، ون وے پر موٹر گاڑی چلانے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار تک جرمانہ ہوگا۔

متن میں مزیدکہا گیا ہے کہ تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کو2ہزار، تھر ی وہیلر کو 3ہزار، عام گاڑی کو 5ہزار جرمانہ ہوگا،تیز رفتاری پرلگژری گاڑی اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو 20ہزار روپے جرمانہ ہوگا،اوور لوڈنگ پر تھری وہیلر کو 3ہزار، عام گاڑی کو 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اوور لوڈنگ پر لگژری گاڑی کو 10ہزار، ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15ہزار جرمانہ ہوگا۔

گیمبلنگ ایپ کی تشہیر: رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور

متن میں کہاگیا ہے کہ سگنل توڑنے پر موٹر سائیکل سوار کو 2ہزار، تھری وہیلر کو 3ہزار اور عام گاڑی کو 5ہزار جرمانہ ہوگا، سگنل توڑنے پر لگژری گاڑی کو 10ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ 

صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس کے مطابق رات کو خراب لائٹس کے ساتھ گاڑی چلانے پر موٹر سائیکل سوار کو 2ہزار، تھری وہیلرز کو 3ہزار جرمانہ ہوگا، رات کو خراب لائٹس والی عام گاڑی کو 3ہزار، لگژری گاڑی کو8ہزار اور ٹرانسپورٹ گاڑی کو 10ہزار جرمانہ ہوگا، ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2ہزار، تھری وہیلر کو3ہزار اور عام گاڑی کو 5ہزار جرمانہ ہوگا، ون وے کی خلاف ورزی پر لگژری گاڑی کو10ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2ہزار، تھری وہیلرکو3ہزاراور عام گاڑی کو 3ہزار جرمانہ ہوگا۔

لاہور؛قوال شیر میاں داد کے گھر چوری کرنیوالی ملازمہ گرفتار

متن کے مطابق زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر لگژری گاڑی کو8ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑی کو15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو2ہزار، تھری وہیلرکو 3ہزار، عام گاڑی کو 5ہزار جرمانہ ہوگا، ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر لگژری گاڑی کو 10ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑی کو15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، دھواں چھوڑتی گاڑی پر موٹر سائیکل کو 2ہزار، تھری وہیلر کو 3ہزار، عام گاڑی کو3ہزار جرمانہ ہوگا، دھواں چھوڑنے والی لگژری گاڑی کو 8ہزار  جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 2ہزار روپے جرمانہ ہوگا، آرڈیننس پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا،پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد آرڈیننس باقاعدہ قانون بن جائے گا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان آرڈیننس کی منظوری دے چکےہیں۔

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عام گاڑی کو 5ہزار جرمانہ ہوگا پر موٹر سائیکل سوار کو 2ہزار ٹرانسپورٹ گاڑی کو 15ہزار 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا پر 6ماہ تک قید اور50ہزار 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا کی خلاف ورزی پر تک جرمانہ ہوگا وہیلر کو 3ہزار گاڑی کو 10ہزار پنجاب اسمبلی ا رڈیننس چلانے پر

پڑھیں:

حیدرآباد پولیس کے مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-8-5
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے مبینہ تین پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مارکیٹ پولیس نے شیدہ پاڑہ بکراپیڑی کے قریب دوران چیکنگ 2 افراد موٹر سائیکل پر سوار کو روکنے کا اشارہ کیا جس نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عارف عرف بھورا قریشی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرکے طبی امداد کیلیے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا۔ ملزم عارف عرف بھورا قریشی کراچی، حیدرآباد اور نواب شاہ پولیس کو 24سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ مکی شاہ پولیس پارٹی نے کینٹ قبرستان کے قریب سے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم رضا محمد جوکہ ٹنڈوالہیار کا رہائشی تھا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرکے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیاجبکہ اس دوسرا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا ۔اسی طرح راہوکی تھانہ کی حدود زرداری فارم کے قریب پولیس کے روکنے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس پرجوابی فائرنگ سے ایک ملزم اصغر علی شاہ جوکہ لاڑکانہ کا رہائشی تھا کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرکے طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب اسمبلی میں موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 کا ترمیمی بل پیش  
  • کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، آرڈیننس چوتھی ترمیم کیلئے پیش
  • غیر قانونی مقیم افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا؛ امارات
  • ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 میں ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور
  • ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکومت کے مذاکرات، ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکدیا: صوبائی وزیر
  • حیدرآباد پولیس کے مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب‘ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد معطل‘ ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کردی
  • پنجاب حکومت، ٹرانسپوٹرز مذاکرات کامیاب، وہیکل آرڈیننس پر عملدرآمد معطل
  • چیچہ وطنی:ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق