اسلام آباد:

کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف پاکستان پہنچے تو وزیراعظم ہاؤس آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا، اس دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیر اعظم نے معزز مہمان کو اپنی کابینہ کے اراکین جبکہ کرغزستان کے صدر نے اپنے وفد کا تعارف کروایا۔ کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔

نائب وزیراعظم سے ملاقات

ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے صدر سادِر ژاپاروف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق صدر ژاپاروف گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ دو دہائیوں بعد کسی کرغیز صدر کا یہ پہلا دورہِ پاکستان ہے۔

دفترِ خارجہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے صدر ژاپاروف اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان تک صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان اعلیٰ سطح پر کرغزستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے صدر ژاپاروف کو پاکستانی قیادت سے ہونے والی ان کی آئندہ ملاقاتوں، کاروباری طبقے کے ساتھ روابط، اور وسیع تر دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرغزستان کے صدر

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری