کرغزستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گرمجوشی سے مہمان صدر کا استقبال کیا۔
کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کرغزستان کے صدر کے استقبال کیلیے موجود تھے۔
کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔
کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کو گن سلیوٹ پیش کیا گیا تھا۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدر کا استقبال کیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرغزستان کے صدر اسلام ا باد
پڑھیں:
کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
اسلام آباد (نیوزڈیسک) کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا، بعدازاں کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
واضح رہے کہ یہ کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔
معزز مہمان آصف صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت شیڈول ہے، کرغز صدر کا پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔
اس موقع پر دونوں ملکوں میں متعدد اہم معاہدوں اور مفاہتمی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔