پاکستان، افغانستان امن مذاکرات بغیر پیشرفت ختم ، سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والا امن مذاکرات کا تیسرا دور کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی کم رکھنے اور سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور کابل کے درمیان حالیہ مذاکرات میں فریقین اپنے بنیادی تحفظات پر کوئی ٹھوس پیش رفت حاصل نہ کر سکے مگر کشیدہ ماحول کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر رضامند ہوگئے، اجلاس کو گزشتہ ادوار کا تسلسل قرار دیا گیا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست بات چیت کو جاری رکھنا تھا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی، عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی، تاہم کسی نئے معاہدے یا عملی فریم ورک پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
مذاکرات کی میزبانی کرنے والے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان رابطوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ خطے میں استحکام اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں پاک افغان سرحد پر شدید کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور فائرنگ کے واقعات ہوئے۔ پاکستان نے اس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد ٹھکانے نشانہ بنائے اور افغان طالبان کے کئی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا، اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ مزید بڑھ گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویسٹ انڈیز (نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی، ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان