Jang News:
2025-12-03@21:24:37 GMT

کے پی میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

کے پی میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجہ

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر تعجب نہیں ہوگا، مگر افسوس ضرور ہوگا۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں شریک سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اگر سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو پھر گورنر راج کے لیے تیار رہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ اُن کا حق تھا جو انہیں ملا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کل آپ کو مشورہ دیا تھا، آج آپ کو فائدہ ہوگیا، دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے، یہی سیاسی راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ اور اسلام آباد میں بَلوا نہ کرکے مثبت قدم اُٹھایا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بہنوں کی ملاقات غیر سیاسی ہے، یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا، سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میران شاہ میں ہمارے بہادر افسر کو بے رحمی سے شہید کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذمے داری ہے کہ شہید افسر کے اہل خانہ کی داد رسی کریں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا شہدا کو عزت و تکریم بخشیں، بتائیں اپنوں کےلیے ہم نہیں کھڑے ہوں گے تو کون کھڑا ہو گا؟

متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ مستقبل انتظار نہیں کرتا اسے تخلیق کیا جاتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قومی دن پر مبارکباد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گورنر راج لگے گا؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی بانی سے ملاقات نہیں ہوگی ؛ فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی تحلیل، سلمان اکرم راجہ سہیل آفریدی کو ٹاسک تفویض
  • عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی ختم کرکے اختیارات سلمان اکرم راجہ کو دے دیے
  • بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا
  • بدمعاشی پر گورنر راج لگے گا، عمران خان کی اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، فیصل واوڈا
  • تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی اختلافات کی نذر
  • پی ٹی آئی: مشال یوسف زئی اور سلمان اکرم راجا کے درمیان پیغام رسانی پر تنازعہ
  • مجھ پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے، سلمان اکرم راجا