Daily Mumtaz:
2025-12-03@19:01:18 GMT

سینیٹ اجلاس جمعرات کی شام طلب، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

سینیٹ اجلاس جمعرات کی شام طلب، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد:( نیوزڈیسک) سینیٹ اجلاس جمعرات کو چار بجے طلب کرکے 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایجنڈے میں سنیٹر علی ظفر جرنلسٹس کے تحفظات بارے رپورٹ پیش کریں گے، جو مرحوم عرفان الحق صدیقی نے نکتہ اعتراض پر اٹھائے تھے۔

اجلاس میں سنیٹرسید وقار مہدی، سردار عمر گوریج کی پیش کردہ تحریک استحقاق جو چیئرمین ایف بی آر کے رویے کے متعلق تھی اُس کے بارے رپورٹ اور اپنی ہی پیش کردہ تحریک استحقاق کی رپورٹ پیش کریں گے جو رضوان رضی وی لوگر، اینکر لاہور پی ٹی وی کے بارے میں تھی۔

سینیٹر سلیم مانڈی والا انکم ٹیکس تیسری ترمیم بل 2025 مالیاتی بل بارے کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گےاور تحریک پیش کریں گے انکم ٹیکس تیسری ترامیم بل 2025 مالیاتی بل پر کمیٹی کی سفارشات کو زیر بحث لایا جائے اور منظور کیا جائے۔

علاوہ ازیں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اسمبلی سے پاس کردہ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 کو زیر بحث لانے اور پاس کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ سینیٹر جان محمد وفاقی اُردُو یونیورسٹی کراچی کے سٹاف کو تنخواہوں اور پینشن کی مد میں ادائیگی نہ کرنے کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب سینیٹر دنیش کمار میر پور سکرو گرلز ہائی سکول میں غیر مسلم طلباء کو زبردستی مذہب تبدیلی بارے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، اِس کےعلاوہ سینیٹر شہادت اعوان سینیٹ قواعد و ضوابط 2012 کے رول نمبر 212 میں ترمیم کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیش کریں گے

پڑھیں:

قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کل ہو گا، ایجنڈا جاری ، پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے : وزیر خزانہ

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس کل ہو گا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق این ایف سی کا اجلاس وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہو گا۔اور وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں  پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے۔وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبرز شرکت کریں گے۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ مرکزی حکومت کی مالی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔

 اللہ کرے پاک، بھارت عوام کینیڈا اور امریکہ جیسے ہمسایوں کی طرح آزاد فضاؤں میں امن و سکون کا سانس لے سکیں اور ترقی دونوں ممالک کا مقدر بنے

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزارتِ خزانہ  نے کہا ہے کہ اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ طے کرنے کے لیے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول اور ٹائم لائنز طے ہوں گی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کے ایجنڈے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں چاروں صوبے بھی 10، 10 منٹ کے لیے اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دیں گے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبوں کی بات سنیں گے، اپنی صورتِ حال صوبوں کے سامنے رکھیں گے، اجلاس میں پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے۔

 وہ صاحب بنے نہ کبھی میں ماتحت رہا، یہ دل کا دل سے محبت اور احترام کا رشتہ تھا جو آج بھی ہے،وہ خوبصورتی سے پیارکرتے خواہ وہ کسی صورت بھی ہو

مزید :

متعلقہ مضامین

  • IMF کرپشن رپورٹ: ذمہ داروں کیخلاف عدم کارروائی، سینیٹ کمیٹی برہم
  • قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کل ہو گا، ایجنڈا جاری ، پاکستان فرسٹ کے جذبے سے بیٹھیں گے : وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف کی کرپشن پر رپورٹ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم
  • آئی ایم ایف کرپشن رپورٹ: ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم
  • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری
  • سینیٹ :گرفتار‘ نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش کے بارے میں بل منظور
  • سینیٹ کا اجلاس: پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر خلیجی ممالک میں سفارت خانے بند کرنے کا مطالبہ
  • گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ سے منظور
  • سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری، پیکا ایکٹ سمیت اہم ترمیمی بل شامل