سینیٹ :گرفتار‘ نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش کے بارے میں بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-19
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ سینیٹ کے اراکین نے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، سینیٹر فارق نائیک کا کہنا تھا کہ بل میں یہ ہے اگر کوئی آدمی پکڑا گیا تو اسے تحریری طور پر بتایا جائے کہ اسے کیوں پکڑا گیا۔ اْنہوں نے کہا کہ اگر کوئی جیل میں ہو تو اسے گھر کا کھانا، دوائیاں دی جائیں، اِن سب کے لیے پہلے اسے عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور یہ عدالت کی صوابدید ہے۔ سینیٹر فاروق نائیک کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پر جرم ثابت ہونے سے پہلے بھی اِس کے حقوق ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خواجہ آصف کی بچوں کی عمران خان سے ملاقات کے بارے گارنٹی پر جمائمہ نے رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔
خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔
جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ
They’re not even allowed to speak to him on the phone. No one is. https://t.co/LnmE44IZPL
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 30, 2025مزید :