آئی ایم ایف کی رپورٹ پارلیمنٹ اور حکومت کیخلاف ہے، نوید قمر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
نوید قمر : فائل فوٹو
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں آئی ایم ایف کی رپورٹ پر بحث کے دوران نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ صرف حکومت کیخلاف فرد جرم نہیں اس میں پارلیمنٹ بھی شامل ہے۔
نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ پارلیمنٹ اور حکومت کے خلاف ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس رپورٹ کو کسی کے خلاف نہ سمجھا جائے، یہ تشخیصی رپورٹ حکومت کی درخواست پر تیار کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں 15 ترجیحی سفارشات دی گئی ہیں، ایسی رپورٹس دنیا کے کئی ممالک کے بارے میں جاری ہوئی ہیں، رپورٹ پر لائحۂ عمل 31 دسمبر سے پہلے بنا لیا جائے گا۔
نوید قمر نے کہا کہ اس پر کمیٹی ماہرین کو بلا کر علیحدہ سے بریفنگ لے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم ایف کی رپورٹ نے کہا کہ نوید قمر
پڑھیں:
سندھ حکومت، ڈپٹی میئر کا نوٹس، نیپا واقعے کی رپورٹ طلب
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد، فائل فوٹوترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے کہا ہے کہ نیپا واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں نہیں تھا۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ جس کی بھی غفلت ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں بچہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو اہل کاروں نے تلاش شروع کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 اور واٹر کارپوریشن کا عملہ موقع پر موجود ہے، بچے کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے نیپا واقعے کے بعد تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا ہے اور بچے کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں اور کے ایم سی حکام سمیت واٹر کارپوریشن اور سندھ سالٹ ویسٹ کا عملہ بھی موقع پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ 3 سال کا ابراہیم ولد نبیل نیپا شورنگی پر واقعے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کے لیے آئی فیملی کے ساتھ آیا تھا کہ وہاں موجود کھلے ہوئے مین ہول میں گر گیا۔