جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین کے بھائی اکبرچوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے ، نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سرپرست اعلی اور سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین کے برادراکبرچوہدری محمد حنیف سابق پروڈکشن منیجر ٹاپس مری بروری طویل علالت کے بعد کیپیٹل ہسپتال میں انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں اداکر دی گئی۔
نمازجنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل و سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمردخان،چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ممبرقومی اسمبلی انجم عقیل خان،سابق ڈپٹی میئرسید ذیشان نقوی،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ عمران اشرف،راجہ شاہ رخ پرویز،انچارج پیپلز سیکرٹریٹ سید سبط الحیدربخاری،مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزرڈاکٹر محمد امجد،چوہدری محمد جہانگیر،چوہدری رضوان صادق،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر،ممبرورکرزویلفیئربورڈ محسن الیاس،سیاسی وسماجی شخصیت محمد افضل کھوکھر،پی ایف یوجے کے صدر محمد افضل بٹ،چیئرمین اے بی این گروپ مہتاب خان،اخبارفروش یونین کے ٹکا خان،نیشنل پریس کلب کے سابق صدرانوررضا،علی رضاعلوی،زاہد فاروق ملک،طارق عثمانی،چیمبر آف کامرس کے اعجاز عباسی،عبدالرف عالم،ممبرایڈمنسٹریشن سی ڈی اے طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرانوائرمنٹ اسفندیاربلوچ،یادگاراسلاف مولانا عبدالغنی نقشبندی،خواجہ پیر عبید احمد عبیدنقشبندی،قاری املاک حسین چشتی،حافظ محمداکرم چشتی،علامہ جہانگیر شاہ سعیدی،محمد اسلم ضیائی،چوہدری اسدمحمودترجمان گھمگول شریف،راجہ قیصر محمودسجادہ نشین بسال شریف،سابق چیئرمین ترلائی چوہدری منظور،ملک رعنازحسین آف سوہان،سید دادشاہ،چوہدری جہانگیر مغل آف بھڈانہ،عدنان علی کیانی،چوہدری اللہ دتہ،احمد خان،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے سید الطاف شاہ،چوہدری عبید اللہ،خرم اقبال،چوہدری ضیا الحق،چوہدری طفیل آف پھلگراں،سیٹھ طفیل آف تمیر،انجمن شہریان تاجران کے محمد خالد قریشی،سی ڈی اے ایمپلائزفیڈریشن کے سابق صدرچوہدری اشرف آف ترنول،پاکستان سپورٹس بورڈ سے محمداکرم بھٹی،پی سی پی یونین سے چوہدری بلال محمود،سٹیٹ بنک یونین سے چوہدری شفقت اللہ وڑائچ،نیشنل لیبرفیڈریشن کے شمس الرحمان سواتی،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسدمحمود،اے ٹی وی یونین کے صفدرنفیس،سی ڈی اے ورکریونین کے جنرل سیکرٹری سید شباب بخاری،سی ڈی اے ورکرزفیڈریشن کے راجہ غلام مرتضی،چوہدری شوکت،غلام محمد بلتی،نمبرداروحید کے علاوہ سی ڈی اے افسران،سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیزکے نمائندگان،سی ڈی اے محنت کشوں سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
اس موقع پرتمام شرکا نے چوہدری محمد یسین و دیگرلواحقین سے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں،اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے تمام شرکا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں غم کی اس گھڑی میں تمام افرادکا شکرگزارہوں جنہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے مرحوم کے لیے دعائیں کیں اور دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم... ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں... کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی وزیراعلی پنجاب نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین جنرل سیکرٹری
پڑھیں:
ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کی بدین میں مختلف برادریوں سے تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سھتو ایڈوکیٹ کی بدین میں مختلف برادریوں سے تعزیت مرحومین کے لیے مغفرت لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سھتو ایڈوکیٹ نے ضلع بدین کے مختلف شہروں مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی ممتاز حسین سہتو نے کھوسکی میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی کے چچا جان مقامی امیر عرفان احمدانی کے والد کی وفات پر تعزیت کی بعد ازاں نندوشہر میں قریب سالار ہالیپوٹہ میں جماعت اسلامی ٹھٹھہ کے امیر عبدالسمیع ہالیپوٹہ کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کی ۔