City 42:
2025-11-27@10:16:18 GMT

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

 ویب ڈیسک :ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک ماہ کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کروا دی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر کے دوران فیول لاگت میں کمی آئی، جس کے باعث ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کی جا سکتی ہے۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

 نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر آج سماعت کرے گی اور اگر قیمت میں کمی کی منظوری دے دی گئی، تو اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

اکتوبر میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے سی پی پی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانی سے بجلی کی پیداوار 27.

36 فیصد رہی، جس نے مجموعی لاگت کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس کے بعد مقامی کوئلے سے 12.76 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 4.71 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔

نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار

رپورٹ کے مطابق گیس سے 9.16 فیصد جبکہ درآمدی آر ایل این جی سے 19.72 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ اس دوران نیوکلئیر ذرائع سے بجلی کی پیداوار 22.13 فیصد رہی، جو ملک کی مجموعی توانائی میں ایک اہم حصہ ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ سستے ذرائع سے پیداوار بڑھنے کے باعث صارفین کو ریلیف دینے کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے آج ہونے والی سماعت کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ صارفین کو آئندہ ماہ واقعی کتنی کمی کا فائدہ مل سکے گا۔

پنجاب کی عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ سامنے آگیا

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اوگرا کا قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بے نقاب، صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی کر دی

اسلام آباد:

اوگرا کے اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ادارے نے مجموعی طور پر گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافے کی منظوری دی ہے۔

دستاویزات کے مطابق اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافہ منظور کیا ہے۔

سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 118 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی قیمت 1777 روپے 02 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔ یہ اضافہ 7.14 فیصد بنتا ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے لیے 4.89 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، جو 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔

نئی قیمت بڑھ کر 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے سابقہ شارٹ فال میں گیس کمپنیوں کے لیے 60 ارب 88 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی بھی اجازت دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے میڈیا کو اعلامیہ جاری کیا تھا،

 تاہم اصل اعدادوشمار کے مطابق صارفین کے لیے ریلیف کے بجائے بوجھ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں حیران کن سولر انقلاب، بجلی کے نظام میں سولر 20 فیصد کے قریب پہنچ گیا
  • جی بی میں بجلی کی پیداوار طلب سے دو گنا کم ہو گئی
  • سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • 2600ارب گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈالا گیا
  • اوگرا کا قیمتوں میں کمی کا دعویٰ بے نقاب، صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی کر دی
  • سولر سسٹمز کی پیداوار گرڈ کی طلب سے تجاوز کرجائے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی
  • 2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈال دیا گیا
  • آٹھ سال بعد گیس کے کنویں سے پیداوار دوبارہ بحال ہوگئی،پی پی ایل
  • مشکلات میں گھرے ڈکی بھائی کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی