data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: امریکی میگزین نیویارکر نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائے گئے خفیہ منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر نے اپنی ہلاکت سے ایک رات قبل کینیڈا میں اپنے ہم وطن گرپتونت سنگھ پنن کو بھارت سے درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 18 جون 2023 کو وینکوور کے ایک گوردوارے کے باہر دو مسلح افراد نے نجر پر 50 گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ کینیڈا کے حکام پہلے ہی نجر کو بھارتی خطرات سے مطلع کر چکے تھے۔

امریکی اور کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں کا شبہ ہے کہ یہ قتل ریاستی سرپرستی میں کیا گیا، جبکہ قتل کے چند دن بعد وزیراعظم نریندر مودی کو وائٹ ہاؤس میں اعزاز کے ساتھ پذیرائی ملی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بھارتی انٹیلیجنس کے ایک اہلکار کی ہدایت پر نکیل گپتا نے امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش رچائی۔ گپتا نے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایک خفیہ اہلکار کو ادائیگی بھی کی، جس میں نقد رقم کی ترسیل، ہتھیاروں کی پیشکش، منشیات کے سودے اور نجر کی لاش کی 7 سیکنڈ کی ویڈیو شامل تھی۔ رپورٹ میں گپتا کے ہینڈلر کو وکاش یادیو بتایا گیا، جو بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی را کے سابق افسر ہیں، تاہم امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے 2024 میں یادیو سے تعلقات منقطع کرنے پر اتفاق کیا۔

نیویارکر کے مطابق بھارت کی یہ کارروائی سکھ علیحدگی پسند تحریک کے تاریخی تناؤ اور 1984 کے آپریشن بلیو اسٹار، فسادات اور اجتماعی گمشدگیوں کے پس منظر میں دیکھنی چاہیے۔ بیرون ملک مقیم سکھ اب گوردواروں میں جانے یا احتجاج کرنے سے خوفزدہ ہیں، اور ان کے بھارت میں مقیم خاندانوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عوامی سطح پر بھارت پر نجر کے قتل کا الزام عائد کیا، جس کے جواب میں بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کے ویزے معطل کر دیے اور اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔ ان اقدامات نے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی ہے اور مغربی حکومتوں کو بھارت کے بین الاقوامی آپریشنز کے حوالے سے فکر مند کر دیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رپورٹ میں

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، امریکی کانگریس کی رپورٹ میں اعتراف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی کانگریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔

پاکستان سے تجارت کی بندش، افغان معیشت کو ناقابل تلافی نقصان

 رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ چین کے جدید ہتھیار HQ-9 میزائل ڈیفنس سسٹم، PL-15 ایئر ٹو ایئر میزائلز اور J-10 لڑاکا طیارے براہِ راست جنگ میں استعمال ہوئے، جو چین کے لیے عملی میدان میں ایک بڑا تجربہ ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق چین نے جون 2025 میں پاکستان کو J-35 جدید لڑاکا طیارے، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی۔ 

امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اُسی ماہ پاکستان نے 26-2025 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جس سے مجموعی بجٹ میں کمی کے باوجود دفاعی اخراجات 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ 

وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیدی،فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا؛ بھارتی حکومت کا بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب
  • امریکی رپورٹ نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی:وزیراعظم
  • معرکہ حق پر امریکی کمیشن کی رپورٹ اور بھارت کا حقائق کے منافی پروپیگنڈا بے نقاب
  • بھارت کیخلاف جنگ، امریکی کانگریس نے پاکستان کی فتح کا اعتراف کرلیا
  • بھارت کے ساتھ4روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
  • پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، امریکی کانگریس کی رپورٹ میں اعتراف
  • پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ
  • امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاری
  • ہندوتوا بیرون ملک پنجے گاڑ رہی ہے!