پشاور:

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے بارے میں 186 پیجز کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، حکومت کبھی یہ رپورٹ جاری نہ کرتی اگر آئی ایم ایف یہ شرط نہ لگاتی کہ ہم اگلی قسط آپ کو جاری نہیں کریں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ رپورٹ جولائی میں حکومت کو دی تھی لیکن حکومت جاری نہیں کر رہی تھی اور جولائی کی رپورٹ حکومت نے جاکر نومبر میں رات کے اندھیرے میں شائع کی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو یہ رپورٹ رات کے اندھیرے کے بجائے دن کے اجالے میں جاری کرتے، آئی ایم ایف رپورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے بارے میں سوالات اُٹھائے گئے ہیں کہ ججز کی تعیناتی کیسے ہوگی اس بارے بھی تفصیلی لکھا گیا ہے اور خدشات کا اظہار کیا گیا ہے اور اس رپورٹ کو اس لیے بھی تاخیر کا شکار کردیا گیا تھا کہ ستائیس ویں آئینی ترمیم کو پاس کیا جاسکے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت کبھی یہ رپورٹ جاری نہ کرتی اگر آئی ایم ایف یہ شرط نہ لگاتی کہ ہم اگلی قسط آپ کو جاری نہیں کریں گے اور آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ 8 دسمبر کو شاید اسی یقین دہانی پر طے ہوئی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اس رپورٹ کے پیچھے کیوں چھپ رہی ہے حکومت کو چاہیے تھا کہ باقاعدہ پریس کانفرنس کرتی ویسے تو حکومت بات بات پر پریس کانفرنس کرتی ہے تو اس پر وزیراعظم اور وزراء کو پریس کانفرنس کرنی چاہیے تھی۔

یہ پڑھیں : پاکستان میں ہر سطح پر بدعنوانی ہے، طاقتور حلقوں نے معاشی پالیسیاں یرغمال بنالیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ
 

مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت کو اس رپورٹ پر قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا کہ اس رپورٹ میں کتنی حقیقت ہے اور کتنی نہیں ہے کیونکہ یہ رپورٹ تو آئی ایم ایف کی لکھی ہوئی ہے، حکومت اس پر کیوں خاموش ہےْ

مزمل اسلم نے کہا کہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے پچھلے دو سال میں کرپشن کے پانچ ہزار تین سو ارب روپے ریکور کیے ہیں جو آئی ایم ایف کہتی ہے کہ یہ بھی فریکشن آف کرپشن ہے مطلب بے ضابطگیاں ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ یہ اتنے زیادہ فنڈز ہیں جس سے پاکستان کے سارے ڈیمز دو بار تعمیر کیے جاسکتے ہیں اور سرکاری ملازمین کو پانچ سال کیلئے ٹیکس سے چھوٹ مل سکتی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان میں جو بے ضابطگیاں "ایلیٹ کیپچر" کی وجہ سے ہیں وہ 6.

5 فیصد جی ڈی پی کے برابر ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت 6.5 فیصد شرح نمو میں اضافہ اپنے وسائل سے کر سکتی تھی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اٹھائیس ویں ترمیم کی باتیں بھی این ایف سی کے گرد گھوم رہی ہے کہ وفاق کے پاس فنڈز نہیں ہیں سارے صوبوں کو جاتے ہیں وفاق کے پاس فنڈز ہیں لیکن وفاق خود غلطیاں کر رہا ہے جس کی وجہ سے وسائل ضائع ہو رہے ہیں اور فنڈز ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں ہو رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف تو کہتے تھے کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت نہیں ہوا تو یہ پانچ ہزار تین سو ارب کی کرپشن پچھلے دو سال میں کہاں سے آگئی؟شہباز شریف حکومت میں تو کرپشن کے بہت زیادہ اسکینڈلز بنے ہیں ابھی جو حال ہی کے اسکینڈلز بنے ہیں ان میں گندم اسکینڈل، پاور اسکینڈل، ایل این جی اسکینڈل، شوگر اسکینڈل اور پنجاب میں جو ایک ارب روپے کی آڈٹ جنرل کی رپورٹ ائی ہے تو یہ سب کیا ہے؟

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مزمل اسلم نے کہا کہ پریس کانفرنس آئی ایم ایف ایم ایف کی کی رپورٹ یہ رپورٹ اس رپورٹ کہ حکومت

پڑھیں:

دہلی دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کی ویڈیو جعلی نکلی، فرانزک رپورٹ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارتی میڈیا نے دہلی دھماکے کے مبینہ مشتبہ شخص کی ایک ویڈیو نشر کی، جس کا فرانزک تجزیہ کرنے پر ثابت ہوا کہ یہ مکمل طور پر جعلی اور AI ڈب کی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں نہ کوئی باقاعدہ آغاز ہے اور نہ اختتام، اور مواد کو واضح طور پر کاٹ کر جوڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ فرانزک تجزیے سے صاف پتا چلتا ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر ایڈیٹ کی گئی ہے اور صرف مخصوص بیانیہ گھڑنے کے لیے استعمال ہوئی ہے۔

ویڈیو میں ہونٹوں کی حرکات، جسمانی پوزیشن اور ویڈیو کے ٹکڑے ایک دوسرے سے میل نہیں کھاتے، جو بناوٹ اور جعلسازی کو ظاہر کرتے ہیں۔

جعلی ویڈیو میں مشتبہ شخص کو خودکشی حملوں کی تعریف کرتے دکھایا گیا ہے، حالانکہ اسلام میں خودکشی سخت ممنوع ہے، جو مبینہ مسلم شخص کے دعوے کی مضحکہ خیزی کو نمایاں کرتی ہے۔

علاوہ ازیں سوال یہ اٹھتا ہے کہ مشتبہ شخص خود کیوں اپنے خلاف ثبوت ویڈیو میں ریکارڈ کرے گا، جبکہ اس قسم کی ویڈیوز کا مقصد صرف اسے گناہگار یا دہشتگرد ظاہر کرنا ہوتا ہے۔

فرانزک ماہرین نے ویڈیو کی صداقت پر شبہ ظاہر کیا ہے اور اس پر سوال اٹھایا ہے، جس سے بھارتی میڈیا کی جان بوجھ کر مہم جوئی کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی تاریخ میں جعلی یا مبالغہ آمیز ویڈیوز تیار کرنے کا رجحان شامل ہے، جو بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کے سیاسی اور نظریاتی مقاصد کی حمایت کرتی ہیں۔

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات (MIB) نے بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر تصدیق شدہ مواد نشر نہ کیا جائے، جو اس ویڈیو کے خدشات کو مزید درست ثابت کرتی ہیں۔

ایسی جعلی ویڈیوز کا مقصد ہنگامہ پیدا کرنا، کشمیریوں کو بدنام کرنا اور ریاستی کریک ڈاؤن کو جائز ثابت کرنا ہے، جبکہ حقیقت میں کشمیری قابض فورسز کے خلاف مزاحمت میں شامل ہیں، نہ کہ دہلی کے معصوم شہریوں کے خلاف۔

یہ مبینہ ویڈیو بے گناہ افراد کو دہشتگرد ظاہر کرنے کی ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں کشمیری مزاحمتی تحریک کو دہشتگردی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

کشمیری نوجوانوں کو دہشتگرد دکھا کر، یہ ویڈیوز اجتماعی سزا اور اسلاموفوبیا کو معمول بنانا چاہتی ہیں اور IIOJK کے حق خودارادیت کے مسئلے پر حقیقی تحقیقات سے توجہ ہٹاتی ہیں۔ AI

 کے ذریعے تیار کی گئی یہ ویڈیوز ایک نئے اطلاعاتی جنگ کے محاذ کی نشاندہی کرتی ہیں، جہاں میڈیا فیک نیوز کے ساتھ ریاستی بیانیہ کی آلہ کار بن گیا ہے۔

ماہرین اور ناظرین کو چاہیے کہ اس قسم کی ویڈیوز کو ثبوت کے طور پر قبول کرنے سے پہلے مکمل فرانزک تصدیق کریں، ورنہ وہ غلط معلومات کی مہم میں شریک ہونے کا خطرہ اٹھا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، 3 سال میں 5 ہزار ارب کی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی: مزمل اسلم
  • پاکستان میں 3 سال میں 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوئی، جو کسی کو نظر نہیں آتی: مزمل اسلم
  • پاکستان کو کرپشن بیسڈ منی لانڈرنگ کے نمایاں خطرات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف
  • پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج، سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے: آئی ایم ایف
  • وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلہ ہے، مزمل اسلم
  • کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی
  • آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری
  • پاکستان 5 برس میں اصلاحات پر عمل کر لے تو جی ڈی پی میں 26 ارب ڈالر اضافہ ہو سکتا ہے: آئی ایم ایف رپورٹ
  • دہلی دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کی ویڈیو جعلی نکلی، فرانزک رپورٹ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا