ٹنڈو محمد خان، تیز رفتار ٹینکر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، دو نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان:
ٹنڈو محمد خان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں سول اسپتال روڈ پر تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت بان بازار کے رہائشی ریحان گدی اور اسامہ گدی کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد دونوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمّہ دار ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔