Jasarat News:
2025-11-19@12:59:01 GMT

ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک ایک ایسا فیچر متعارف کرا رہا ہے جو صارفین کو اپنی فیڈ میں اے آئی ویڈیوز کی مقدار خود طے کرنے کی سہولت دے گا، یہ فیچر ابتدا میں محدود پیمانے پر آزمایا جائے گا اور کامیاب تجربے کے بعد عالمی سطح پر دستیاب ہوگا۔

ٹک ٹاک کے پالیسی حکام کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر اس وقت ایک ارب سے زائد اے آئی ویڈیوز موجود ہیں۔ یورپ میں ٹک ٹاک کی سیفٹی اور پرائیویسی کی ڈائریکٹر جَیڈ نیسٹر نے بتایا کہ اگرچہ بہت سے صارفین اے آئی ٹولز سے بننے والے ویڈیوز کو پسند کرتے ہیں، لیکن پلیٹ فارم اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ہر صارف اپنی پسند کے مطابق ایسی ویڈیوز کی تعداد کم یا زیادہ کر سکے۔

یہ اعلان یورپین ٹرسٹ اینڈ سیفٹی فورم کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں کمپنی نے بتایا کہ روزانہ 10 کروڑ سے زائد ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں، مگر اے آئی کی شرح مجموعی مواد کے مقابلے میں اب بھی محدود ہے۔ نئے فیچر کے تحت صارفین ایپ کے Manage Topics سیکشن میں جا کر “AI Generated Content” کے آپشن کے ذریعے اپنی فیڈ میں اے آئی ویڈیوز کی موجودگی کو کنٹرول کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک کی پالیسی کے مطابق حقیقت سے مشابہت رکھنے والے اے آئی ویڈیوز پر اے آئی لیبل لگانا لازمی ہے، اور عوامی شخصیات کی ڈیپ فیک ویڈیوز پر مکمل پابندی ہے۔ لیبل کے بغیر اپ لوڈ ہونے والی اے آئی ویڈیوز کو پلیٹ فارم فوراً ہٹا دیتا ہے۔

ٹک ٹاک کے ٹرسٹ اینڈ سیفٹی شعبے کی سربراہ بری پیگم کے مطابق انسانی ٹیم اب بھی مواد کی جانچ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے، تاہم اے آئی سسٹمز نقصان دہ یا گمراہ کن مواد کو تیزی سے شناخت اور حذف کرنے میں ان کی معاونت کریں گے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اے ا ئی ویڈیوز پلیٹ فارم کے مطابق ٹک ٹاک

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

 شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے بجلی کے شعبے میں پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس پراجیکٹ کے تحت صارفین کو کارڈ کے ذریعے بجلی کی ادائیگی کرنی ہوگی، جس میں بیلنس کروا کر بجلی استعمال کی جا سکے گی۔

ذرائع کے مطابق، جب کارڈ بیلنس ختم ہو جائے گا تو بجلی کی سپلائی خودکار طور پر معطل ہو جائے گی, صارفین کو بجلی بحال کرنے کے لیے کارڈ میں دوبارہ بیلنس کرانا ہوگا، اور جیسے ہی کارڈ ری چارج ہوگا، بجلی کی سہولت بحال ہو جائے گی۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

وفاقی حکومت کے مطابق اس پراجیکٹ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے جھنجھٹ سے چھٹکارا ملے گا، اور وہ ضرورت کے مطابق کارڈ میں بیلنس کروا کر بجلی استعمال کر سکیں گے۔

مزید براں، وفاق نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا کر تجاویز طلب کر لی ہیں، اور کمپنیز رواں ماہ پری پیڈ پراجیکٹ پر اپنی تجاویز پیش کریں گی۔



متعلقہ مضامین

  •  سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس کنکشن کیلئے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ
  • روبلاکس پر بچوں کی بالغ افراد سے چیٹ پر پابندی کا اعلان
  • اوگرا کا آر ایل این جی کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا اعلان
  • واٹس ایپ کا خفیہ فیچر جو نمبر محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنے کی سہولت دیتا ہے
  • واٹس ایپ پر کسی نمبرکو سیو کئے بغیرمیسج کرنےکافیچر متعارف
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا  
  • واٹس ایپ پریکساں یوزرنیم کےلئے نیافیچرمتعارف کرانے کی تیاری
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • ٹک ٹاک میں ایک نیا فیچر بلیٹن بورڈ متعارف