پنجاب : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے 8بڑی ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں تاکہ صوبے میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترمیم شدہ ضوابط کے مطابق، فضائی آلودگی یا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، موٹر سائیکلوں کے لیے 5 ہزار روپے، کاروں اور جیپوں کے لیے 10 ہزار روپے، پبلک سروس وہیکلز کے لیے 15 ہزار روپے اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے 20 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
اسی طرح نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔ موٹر سائیکل کے لیے 2 ہزار، کار اور جیپ کے لیے 10 ہزار، پبلک سروس وہیکل کے لیے 15 ہزار اور ہیوی گاڑیوں کے لیے 20 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا،چلتی گاڑی سے کچرا پھینکنے پر بھی اتنے ہی جرمانے عائد کیے جائیں گے، یعنی 5 ہزار روپے موٹر سائیکل کے لیے، 10 ہزار کار یا جیپ کے لیے، 15 ہزار پبلک سروس وہیکل کے لیے، اور 20 ہزار ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑی کے لیے۔
اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر کار اور جیپ کے لیے 10 ہزار، پبلک سروس وہیکل کے لیے 15 ہزار، اور ہیوی گاڑی کے لیے 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،سب سے سخت سزا نابالغ ڈرائیونگ پر رکھی گئی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل کے لیے 25 ہزار، کار یا جیپ کے لیے 30 ہزار، پبلک سروس وہیکل کے لیے 50 ہزار، اور ہیوی گاڑی کے لیے 1 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار، کار یا جیپ کے لیے 10 ہزار، پبلک سروس وہیکل کے لیے 15 ہزار، اور ہیوی گاڑی کے لیے 20 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا،موٹر سائیکل پر دو سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر 5 ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ فٹ پاتھ یا مرکزی سڑک پر پارکنگ کرنے والے ڈرائیوروں پر بھی 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک جرمانے لاگو ہوں گے۔
پہلی سے تیسری جماعت تک کے پرائمری نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ
پنجاب حکومت کے مطابق یہ نئے قوانین ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، سڑکوں پر نظم و ضبط، اور حادثات میں کمی کے لیے نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے لیے 20 ہزار روپے کے لیے 10 ہزار کے لیے 15 ہزار موٹر سائیکل گاڑی کے لیے جیپ کے لیے
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ، ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار، فریقین سے جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ای چالان جرمانے غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا، کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں بس اونرز ایسوسی ایشن کی ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دینا انتظامیہ کا اختیار نہیں بلکہ موٹر وہیکل ترمیم ایکٹ سیکشن 121 اے کے تحت ٹریفک مجسٹریٹ ہی سزا دے سکتا ہے۔
وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ای چالان اور جرمانوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، شہر کی سڑکوں کی حالت خراب اور ٹریفک سائن واضح نہیں ہیں، کمرشل بسوں پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کاروبار کی کمر توڑ دے گا۔
درخواست میں کہا گیا کہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کا نظام درست اقدام ہے لیکن جرمانوں کی رقم غیر منصفانہ اور ناقابل برداشت ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی اور کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔